ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ۔۔۔۔ مشن ولا و عزا کے بیباک سپاہی صحافی عدیل سرور چل بسے ، چکوال میں سپرد خاک
سینئر صحافی چوہدری عدیل سرورحیدری قضائے الٰہی انتقال کرگئے
عدیل سروررسول پاک ؐ، اہلبیتؑ اطہاراورپاکیزہ صحابہ کبا رؓ کے سچے عاشق اورمیرے روحانی فرزند تھے۔ حامدموسوی
مرحوم تادم مرگ اپنے مرکزسے عملی طورپرمنسلک رہے،خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قائدملت جعفریہ کا اظہار تعزیت
چکوال (ولایت نیوز )سینئرنوجوان صحافی، مختاراسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر، صحافتی تنظیم کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن (کرار)کے سابق سیکرٹری چوہدری عدیل سرورحیدری قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کوجمعرات کی شام انکے آبائی گاؤں چک نورنگ چکوال میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی تنظیمی، صحافتی خدمات کوسراہتے ہوئے انکی وفات کوناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ عدیل سروررسول پاک ؐ، اہلبیتؑ اطہاراورپاکیزہ صحابہ کبا رؓ کے سچے عاشق اورمیرے روحانی فرزند تھے جوتادم مرگ اپنے مرکزسے عملی طورپرمنسلک رہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کانام انکی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، بیوہ اورسوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
درایں اثناء چوہدری عدیل سرورکی نمازجنازہ اورتدفین میں ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی،ڈپٹی اسپیکر، سیداجمل حسن نقوی، علامہ سیدوقارحسین نقوی، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری،شریک چیئرمین مختارآرگنائزیشن شہاب مہدی، ڈپٹی چیئرمین حذیفہ یمانی، مرکزی صدرسیدثمرالحسن نقوی،ذوالقرنین حیدرجمیل، اسدعباس بھٹی، ٹی این ایف ضلع راولپنڈی کے صدر زوارعلی ابوذرچوہان، پروفیسرمحمدعباس رند، قاضی وفاعباس، سیداقرارحسین کاظمی اوردیگررہنماؤں کے علاؤں مرکزی سیرت میلادکمیٹی راولپنڈی اورانجمن تاجران کے صدرشیخ ندیم،مرکزی میلادکمیٹی کے سیکرٹری شیخ ابرار،عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری غلام علی، نیشنل پریس کلب کے سابق صدرشکیل قرار، علی فرقان،منصورستی، کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن اسلام آباد کے سابق صدرزمان مغل،سلطان شاہ، اقبال ملک، ساجدبنگیال، راجہ ابرار، خالدچوہدری اوردیگرصحافیوں نے شرکت کی۔
