مظلوم کے حامی ظالم کے دشمن بن جاؤ: کوئٹہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی یکجہتی کشمیر ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئٹہ (ولایت نیوز۔ آن لائن ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ حامد علی موسوی کافرمان ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے خلاف ہیں کربلا کشمیر کے مظلومین گزشتہ 7دہائیوں سے بھارتی ظلم اور جبر کا شکار ہیں مسلسل لاک ڈائون اور ذرائع مواصلات کی بندش سے کشمیر ایک جیل بن کر رہ گیا ہے جہاں بھارت کی سنگین انسانی حقوق کی کھلی خلاف وزیاں سر عام جاری ہیں ان خیالات کااظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری ،سیکرٹری ا طلاعات طارق جعفری ، مولانا غلام حسین اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا گزشتہ روز ٹی این ایف جے کی جانب سے ہزارہ ٹائون سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دوست بن جائو۔

کربلائے کشمیر کے مظلومین گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ حضرت علیؓ کے فرمان کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ہمیشہ تمام مظلومین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ مسلسل لاک ڈان اور ذرائع مواصلات کی بندش سے بھارت نے کشمیر کو ایک جیل بنا رکھا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی پیروی کرتے ہوئے بھارت کشمیر میں ہندو آبادکاری کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مودی ہندوتوا نظریات کا پیروکار اور آر ایس ایس کا۔نمائندہ ہے جسے ہندو کے علاوہ کوئی مذہب قابل قبول نہیں۔ بھارت کے اندر مسلمانوں پر مظالم کے بعد آج مودی حکومت سکھوں کے خلاف برسر پیکار ہے ۔قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔۔ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے دھڑکتے ہیں۔قائد ملت جعفریہ اغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان کے مطابق کشمیر فقط باتوں اور بیانوں سے آزاد نہیں ہوگا بلکہ اسکے لیئے کیلئے عملی اقدام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.