استعماری پٹھولاک ڈاؤن میں بھی امن سے کھیل رہے ہیں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

استعماری پٹھولاک ڈاؤن میں بھی عالمی امن سے کھیل رہے ہیں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے ، اقوام متحدہ کا کام صرف اپیلیں کرنا رہ گیا ہے
بھارتی چیف کا جنون لمحہ فکریہ ہے؛4 ماہ میں جنگ بندی کی 765خلاف ورزیاں جنگ کو چنگاری دینے کے متراف ہیں
قوام متحدہ روش بدلے ورنہ لیگ آف نیشنز سے برا حشر ہوگا ، دھمکیاں دینے والا ازلی دشمن بھارت ڈرون گرائے جانے سے سبق لے
مسلمانان عالم رمضان میں کورونا کے خاتمے اور ظالمین سے برا¿ت کریں، ٹی این ایف جے راولپنڈی کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استعماری سرغنہ امریکہ اور اس کے پٹھو بھارت و اسرائیل لاک ڈاو¿ن میں بھی عالمی امن سے کھیل رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی علاقائی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے ، اقوام متحدہ کا کام صرف اپیلیں کرنا رہ گیا ہے ، مظلوموں پر چڑھائی میں معاون بننے والے ادارے نے روش نہ بدلی توحشر لیگ آف نیشنز سے برا ہوگا ، پاکستا ن کے اندر گھسنے کی دھمکیاں دینے والا ازلی دشمن ڈرون گرائے جانے سے سبق لے آفتوں کے دوران بھی عساکر پاکستان مادر وطن کیلئے چوکس ہیں، کورونا وبا کے دنوں میں بھارتی آرمی چیف کا جنگی جنون میں دیوانہ ہونا لمحہ فکریہ ہے4ماہ میں جنگ بندی کی 765خلاف ورزیاں جنگ کو چنگاری دینے کے متراف ہیں ، مسلمانان عالم ماہ رمضان میں خشوع و خضوع کے ساتھ کورونا کے خاتمے کیلئے دعائیں اور ظالمین برات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

آغا سید حامد علی شاہ مو سوی نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پوری دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے بھارت نے کنٹرول لائن پر بسنے والوں پر بارود کی برسات شروع کر رکھی ہے آئے دن گولہ باری سے معصوم بچوں سمیت درجنوں افراز درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیںبھارت عالمی صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا کر مسلسل اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کے سربراہان ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہیں انہیں 27فروری 2019کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں اٹھائی ہزیمت یاد رکھنی چاہئے متواتر خفت سے دوچار ہونے کے باوجود بھارت پاکستان کو زک پہنچانے اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں سے باز نہیں آرہا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ گذشتہ پون صدی میں بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ اور ہتھکنڈا استعمال کرچکا ہے لیکن کوئی ظلم جبر کشمیریوں کو ان کے اصولی موقف سے ہتانے میں کامیاب نہیں ہو سکااقوام متحدہ کو صرف اپیلیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ کشمیر و فلسطین یمن بحرین میں ہونے والے مظالم کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ، اقوام متحدہ کی معاندانہ اور منافقانہ روش عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں استصواب کروا کے بڑے مسلم ممالک کو دولخت کروانے والی اقوام متحدہ کشمیریوں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے معاملے میں مردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،کشمیری فلسطینیوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت و اسرائیل کے مکروہ چہرے ظاہر ہو چکے ہیں عالمی امن کے ڈھنڈورچیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ بھارت و اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے بند باندھیں ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے سازشوں کی لیبارٹریاں کسی بھول میں نہ رہیں کسی نے پاکستان کی جانب ناپاک ہاتھ بڑھایا تو21کروڑ پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قططرہ تک بہادیں گے لیکن دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.