شیعہ حقوق کی متواتر پامالی : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے و فد کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سے ملاقات
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے و فد کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات
وفدنے آمدہ محرم الحرام کے تناظر میں مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پارہ چنار میں بدامنی کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق آگاہ کیا
مذہبی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا اہم حصہ ہے جن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی یقین دہانی
پاکستان کی ترقی اور دنیا میں نیک نامی کا راز بنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی میں ہے، نواسہ رسول امام حسین محسن انسانیت ہیں۔ ریاض حسین پیر زادہ
حکومت ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے حقوق کی یکساں ادائیگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔
موسوی جونیجو معاہدے کے مطابق حکومت عزاداری کے لائسنسی و روایتی پروگراموں کا تحفظ یقینی بنائے۔ علامہ بشارت امامی
چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندیوں کا نوٹس لیا جائے، واعظین وذاکرین پر پابندی سے بانیان مجالس کو شدید مشکلا ت کا سامناہے
آقائے موسوی مسلمہ مکاتب فکر اور اقلیتوں سمیت تمام اکائیوں کے حقوق کی حفاظت اور قومی اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے۔
خط موسوی پر قائم رہتے ہوئے سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی کی قیادت میں بنیادی حقوق کی سلبی قبول نہیں کریں گے۔ علامہ بشارت امامی
اسلام آباد ( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندہ وفد کی سیکرٹری جنرل علامہ بشارت امامی کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات کی سے ملاقات کی۔ وفدمیں سیکرٹری محرم کمیٹی عزاداری سیل حسن کاظمی، علامہ سید قمر حیدر زیدی، باواسیدفرزندعلی شاہ کاظمی، شوکت عباس جعفری، ذوالفقارعلی راجہ، جمیل قریشی،شامل تھے۔
اس موقع پر ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق سے آمدہ محرم الحرام کے تناظر میں مذہبی و انسانی حقوق سے متصادم پالیسیوں پر اظہار تشویش، پارہ چنار میں بدامنی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ فاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ نے یقین دہانی کرائی کہ مذہبی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا اہم حصہ ہے جن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور دنیا میں نیک نامی کا راز بنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی میں ہے۔ نواسہ رسول امام حسین محسن انسانیت ہیں جن کا ذکر انسانیت کی بقا کا پیغام ہے۔
ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے حقوق کی یکساں ادائیگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ عزادان امام حسین ؑ اور زائرین کودرپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، پوری کائنات نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑاوراہل بیت اطہار ؑ کی ممنون احسان ہے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تمامتر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے حقوق کی یکساں ادائیگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔علامہ بشارت حسین امامی مطالبہ کیاکہ چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندیوں کا نوٹس لیا جائے،موسوی جونیجو معاہدے کے مطابق حکومت عزاداری کے لائسنسی و روایتی پروگراموں کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی مسلمہ مکاتب فکر اور اقلیتوں سمیت تمام اکائیوں کے حقوق کی حفاظت اور قومی اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے۔انہوں نے کہاکہ خط موسوی پر قائم رہتے ہوئے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی قیادت میں بنیادی حقوق کی سلبی قبول نہیں کریں گے۔۔
انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر نچلی انتظامیہ گھروں امام بارگاہوں کی چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس عزاداریوں کو بھی این او سی کے ساتھ مشروط کررہی ہے اسی طرح کئی عرصے سے نکلنے والے روایتی جلوسوں کو بھی روکا جارہا ہے جو مئی 85کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے ایسے اقدامات سے عزاداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف شہروں میں بعض واعظین وذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے بانیان مجالس کو شدید مشکلا ت کا سامناہے ضابطہ عزاداری ٹی این ایف جے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد ان ذاکرین کو مجالس پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
ٹی این ایف جے رہنماؤں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض شہروں کی امن کمیٹیوں حتی کہ نظریاتی کونسل میں بھی کالعدم تنظیمو ں کے افراد شامل ہیں، انتظامیہ کی میٹنگز میں کالعدم جماعتوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے لہذا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے ریاستی اداروں کی تطہیرکی جائے پرامن شخصیات کو شیڈول فور سے نکالا جائے اور کالعدم تنظیمو ں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شیدول فور میں ڈالا جائے۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے تاسی میں سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ جو ضابطہ عزاداری جاری کریں گے وہ اخوت و یگانگت کی فضا قائم رکھنے کیلئے اس پر عمل درآمدکیاجائے۔وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ کا شکریہ ادا کیا