بریکنگ نیوز:حقوق کی پامالی کیخلاف پہلا قدم، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی نے ملک گیر ماتمی احتجاج کا اعلان کردیا

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مکتب تشیع کے آئینی و قانونی حقوق سلب کئے جانے کیخلاف پہلے قدم کے طور پر 25رجب کو ملک گیر ماتمی احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

ملک گیر احتجاج کو منظم کرنے کیلئے الحاج غلام مرتضی چوہان کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ مرکزی ماتمی احتجاجی کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔صوبائی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عزاداری پر پابندیوں،فیملی لازترمیم،متعصبانہ نصاب، شیعہ مقدسات آئمہ اہلبیت ؑ کی توہین،بے گناہ عزاداروں کیخلاف انتقامی کاروائیاں، تکفیریوں کو کھلی چھٹی پر مکتب تشیع کی بے چینی پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی متواتر حکومت کو متنبہ کرتے چلے آرہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.