آخری بارمتوجہ کررہے ہیں قومی کجہتی کے خلاف ننگی دہشت گردی کو روکا جائے، گستاخان رسول ؐکیلئے زندہ باد کے نعروں سے عاشقان رسالت ؐ کے سر شرم سے جھک گئے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ؒاور اقبالؒ کی توہین اور تمسخر اڑانیو الوں کیخلاف بھی بل لایا جائے،امریکی سفارت کا بیان لمحہ فکریہ ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
دہشت گرد تنظیموں کے تن مردہ میں جان ڈال کر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کی کوشش جاری ہے
گستاخان رسول ؐکیلئے زندہ باد کے نعروں سے عاشقان رسالت ؐ کے سر شرم سے جھک گئے،خارجیت کے خلاف شیعہ سنی ایک ہو چکے ہیں
حسینی ؑ اور یزیدی کی تفریق نمایاں ہوتی چلی جا رہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی گئی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے
آخری بارمتوجہ کررہے ہیں وطن عزیز اور قومی اتحاد و یکجہتی کے خلاف ننگی دہشت گردی کو روکا جائے، بڑے اقدام پر مجبور نہ کیا جائے
ایام عزا میں جدل و جدال کو حرام جانتے ہیں سید الصابرین ؑ کے پیروکار ہونے کے ساتھ نشان حیدرؑ کے ورثہ داربھی ہیں خاموشی کو کمزور نہ سمجھا جائے
کوہاٹ ، منڈی بہاوالدین میں عزاداروں اور کئی سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعداسلام آباد میں بنک مینیجر کا دن دیہاڑے قتل حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے،محرم کمیٹی عزاداری سیل سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی توہین اور تمسخر اڑانیو الوں کیخلاف بھی بل لایا جائے،پولیس کے بارے میں امریکی سفارت کا بیان لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد تنظیموں کے تن مردہ میں جان ڈال کر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کی کوشش جاری ہے،نبی کی بیٹیوں کو بازاروں میں پھرانے والے گستاخان رسول ؐکیلئے زندہ باد کے نعروں سے عاشقان رسالت ؐ کے سر شرم سے جھک گئے، منڈی بہاؤالدین ،کوہاٹ میں چند دنوں میں کئی عزاداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعداسلام آباد میں بنک مینیجر کا دن دیہاڑے قتل حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے،کالعدم ممنوعہ جماعتیں کھلے عام کفر کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کررہی ہیں دہشت گردی اور فتنہ گری کرنیو الے خارجی گروہوں کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،آخری بار حکمرانوں سیاستدانوں کو متوجہ کررہے ہیں وطن عزیز اور قومی اتحاد و یکجہتی کے خلاف ننگی دہشت گردی کو روکا جائے مجبور نہ کیا جائے کہ ایام عزائے حسینی ؑ کے بعدوطن عزیز کی بنیادیں بچانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے عزداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سازشوں کے باوجود خارجیت کے خلاف شیعہ سنی ایک ہو چکے ہیں پاکستان سمیت عرب و عجم مشرق و مغرب میں حسینی او ر یزیدی مکاتب میں تفریق نمایاں ہوتی چلی جا رہی ہے، یہ وعدہ خداوندی ہے کہ کشمیرسے فلسطین تک پوری دنیا میں حسینیت ہی سرفراز رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پاکستان ؒاور علامہ اقبال ؒ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اپنی ذاتوں جماعتوں کے خول میں بند سیاستدان اور حکمران کیوں خاموش ہیں؟ چند زر خریدوں اور دین و وطن فروشوں کے ذریعے بانیان پاکستان پر کیچڑ اچھال کر پاکستان دشمنوں کو خوش کیا جارہا ہے، پاکستان کیلئے سب کچھ لٹانے والوں کی اولادیں دشمن کے ناپاک عزائم ناپاک بنادیں گی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ بعض بیرونی ممالک پاکستان میں مداخلت کررہے ہیں پاکستان کو جنگ کا اکھاڑہ بنانے والے ممالک کا نام کھل کر لیا جائے ان ممالک سے سفارتی احتجاج کیا جائے اور عالمی فورموں پر بھی ان ممالک کیخلاف آواز اٹھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان کے دولخت کیا گیا اور اس کے چند سال بعد ہی جمہوریت پر شب خون مارکر پاکستان کو دنیا بھر کی جنگوں کا اکھاڑا بنا دیا گیاہتھوڑے سے شروع ہونے والی دہشت گردی خودش دھماکوں تک جا پہنچی اور عساکر پاکستان اور عوام کے پون لاکھ بیٹوں کو اپنی جوانیاں وطن کے امن کے لئے قربان کرنا پڑیں، شہر شہر دیہات دیہات ماتم کدے بن گئے، ان گنت ماؤں کے لخت جگر بہنوں کے بھائی بیٹیوں کے والدین اور خواتین کے سہاگ اجڑے، پاک فوج نے استعمار کے پالے سفاک دہشت گردوں کے خلاف بیسیوں آپریشن کئے آج بھی رد الفساد آپریشن جاری ہے، 80سے زائد جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیانیشنل ایکشن پلان بھی لایا گیا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کچھ قوتیں قوم کے سپوتوں کی قربانیاں ضائع کررہی ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ ایام عزا میں جدل و جدال کو حرام جانتے ہیں رسول خدا کے گھرانے کا غم منانے میں مصروف ہیں سید الصابرینؑ کے پیروکار ہونے کے ساتھ نشان حیدر ؑکے ورثہ دار بھی ہیں ہماری خاموشی کو کمزور نہ سمجھا جائے، ساری اندرونی بیرونی قوتیں ذہن نشین رکھیں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عزاداری سید الشہداء پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.