درگاہ لعل شہبازقلندرؒ کو زائرین کیلئے کھولا جائے، سیہون احتجاجی کیمپ اور پریس کا نفرنس سے صوبائی صدر ٹی این ایف جے کا خطاب
اولیاء کی درگاہیں شفا کے مراکز اور دعا ومناجات کا ذریعہ ہیں قلندرؒ کی درگاہ کو زائرین کیلئے کھولی جائیں ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ
منڈیاں دفاتر بازار کھول دیئے گئے ہیں سندھ میں روحانیت کے آستانوں کو بند رکھنا قوم کو برکات سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ علامہ اصغر نقوی
درگاہ لعل شہباز قلندرؒ اتحاد بین المسلمین اور عزاداری کا مرکز ہے محرم سے پہلے ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا جائے ۔صوبائی صدر ٹی این ایف جے کی پریس کانفرنس
صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عمائدین کی صوبائی صدر کی قیادت میں سیہون شریف حاضری ، احتجاجی کیمپ میں شرکت
سیہون شریف (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نے کہا ہے کہ ذکر خدا کے مقامات اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹ کی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ محرم الحرام میں ملک بھر سے لوگ پرسہ دینے سہون شریف آتے ہیں لہذا محرم الحرام سے قبل درگاہ ھضرت لعل شہباز قلندرؒ کو عزاداروں کے لیے ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیہون شریف میں قائم احتجاجی کیمپ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
درگاہ حضرت لعل شہباز کو متواتر سیل رکھنے کے خلاف اور عزاداوں و زائرین سے اظہار یکجہتی کیلئے علامہ اصغر علی کی قیادت میں صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عمائدین نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے باہر سہون شریف میں احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی ۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اصغر علی نقوی نے کہا کہ اولیاء کی درگاہیں شفا کے مراکز ہیں اور دعا ومناجات کا ذریعہ ہیں ایسے وقت میں جب کہ منڈیاں دفاتر بازار کھول دیئے گئے ہیں سندھ میں روحانیت کے آستانوں حضرت لعل شہباز قلندرؒ، حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ، حضرت شاہ عبد اللہ غازیؒ سمیت دیگر اولیاء کے مزارات کو بند رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے اور قوم کو اولیاء کی برکات سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ علامہ اصغر نقوی نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندرؒ اتحاد بین المسلمین اور عزاداری کا مرکز ہے لہذا محرم سے پہلے درگاہ کو کھول دیا جائے ۔
سیہون کا دورہ کرنے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عمائدین میں میں علامہ سید علی عرفان عابدی،علامہ الطاف حسین بھٹو ،سید غضنفر علی شاہ سبزواری ،زوار جاوید علی مٹھانی،علامہ شاہد عباس ملاح ، پیر زادہ میاں نجم الحسن قطب ، علامہ صفر علوی ، حبدار علی جعفری، نجم علی باقر حر، زوار رسول بخش شاہانی, شاہنواز سولنگی اور محبوب علی سہتو اور دیگر کارکنان شامل تھے ۔
درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے کھٹ دھنی سید غضنفر علی شاہ سبزواری نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر و عمائدین کی بھرپور پذیرائی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ بھر میں اولیاء کرام کے مزارات کو زائرین کے لئے کھلوانے کے لیے حکمت عملی اور محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
سید غضنفر علی شاہ سبزواری نے کھٹ دھنی سادات کی جانب سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ولا و عزا کے مشن میں عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہارکیا۔