کراچی بھر کے ماتمی اپنے عزادار قائد کی تعزیتی مجلس کیلئے انچولی امڈ آئے ، امام بارگاہ شہدائے کربلا میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی تسکین روح کیلئے فقید المثال پرسہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) کراچی کے ماتمی عزاداروں اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنان نے سال نو کا آغاز قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کی روح کی تسکین کیلئے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں مجلس عزا و ماتم حسین ؑ سے کیا۔

مجلس عزا میں انجمن شباب المومنین ، ماتمی حیدری دائرہ سمیت کراچی بھر کی ماتمی تنظیموں اور تحریک کے کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔

مجلس عزا سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی ، ٹی این ایف جے سندھ کے ناظم الامور مولانا غلام رضا قاضی ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ محمد علی زیدی آل قاسم ، شاعر آل عمران شوکت رضا شوکت سمیت دیگر علما ء و ذاکرین نے خطاب کیا۔

شاعر شوکت رضا شوکت نے جب شہادت محرومہ فدک بیان کی تو امام بارگاہ کے درودیوار ماتم کناں نظر آئے ۔ اختتام مجلس پر ماتمداری ہوئی۔

نظامت کے فرائض عمار یاسر علوی نے انجام دیئے ۔ پروگرام کے سیکیورٹی فرائض مختار فورس رضاکاران نے پیر سید عرفان علیشاہ و سید وجیہہ زیدی کی سرکردگی میں انجام دیئے ۔

انتظامی و استقبالی امور ملک مظہر عباس اور ثقلین حیدر جمیل کی سرکردگی میں انجام پائے ۔

پرسہ داری کے اختتام پر تمام شرکائے پرسہ داری نے مشن ولا و عزا کی ترویج تبلیغ و پاسداری و پاسبانی کیلئے آقائے سید حامد علی شاہ موسوی کی راہ پر ثابت قدمی کے عہد کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ بشارت امامی خطاب کررہے ہیں
صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ محمد علی زیدی آل قاسم خطاب کررہے ہیں ۔
شاعر آل عمران شوکت رضا شوکت قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.