عالمی انسانی حقوق کونسل کیلئے بھارت کاانتخاب اقوام متحدہ کے منہ پرطمانچہ ہے۔آغا حامدموسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

نہتے کشمیریوں پرکیمیائی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے ہونے والی شہادتوں سے جدوجہدآزادی میں مزیدشدت پیداہوگئی ہے

مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج کا نفاذ بھارتی وزیراعظم مودی کی بوکھلاہٹ کامنہ بولتاثبوت ہے

 اقوام متحدہ شیاطین ثلاثہ کی لونڈی بناہواہے، حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی سیرت آمریت کی موت ہے۔ قائدملت جعفریہ کامجلس نورسے خطاب

عشرہ اسیران کربلامنانے کااعلان

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کونسل کیلئے بھارت کاانتخاب عالمی ادارے کے منہ پرطمانچہ ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل امریکہ اورفرانس سے حاصل کردہ کیمیائی ہتھیاروں کے نہتے کشمیریوں پربے دریغ استعمال کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں سے جدوجہدآزادی میں مزیدشدت پیداہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج نفاذ مودی کی بوکھلاہٹ کامنہ بولتاثبوت ہے جسے عالمی سرغنہ کی سرپرستی حاصل ہے،اقوام متحدہ شیاطین ثلاثہ کی لونڈی کاکرداراداکررہاہے ۔

باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت و کردار آمریت کی موت ہے جنہوں نے زندگی بھر ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی طرفدار ی کا عملی درس دیا جس کی پیروی کرکے ہر دور میں بدی کی قوتو ں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام موسیٰ ابن جعفر ؑ کے ورود مسعود کی مناسبت سے ’’عالمی یوم نور ‘‘کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے 8تا 17صفر عشرہ اسیران کربلامنانے کا اعلان بھی کیا ۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے جولائی 2016ء سے لیکراپریل 2018 تک کی صورتحال پرپیش کردہ رپورٹ میں بھارتی افواج کے انسانیت سوزمظالم پرکمیشن بنانے کی تجویزپیش کی گئی تھی جس کاپاکستان نے خیرمقدم لیکن بھارت نے مخالفت کی تھی اسی بناء پرکونسل کے 39 ویں اجلاس میں بھارت کی سخت سرزنش کی گئی اورکشمیریوں کے بنیادی حقوق برابرکی سطح پراداکرنے پرزوردیاگیاتھا۔ انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ بھارت جیسے عادی مجرم کوانسانی حقوق کونسل کی سربراہی سونپنامظلوم کشمیریوں کے خون سے غداری اورعدل وانصاف کاقتل عام ہے ۔

قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اس امرپرتشویش کااظہارکیاکہ بھارت پورے کرہ ارض کی تباہی پرتلاہواہے جبکہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کوبھارتی پاگل پن کے ہراقدام سے مطلع کیاجارہاہے اسی بناء پرانہیں صورت حال کی سنگینی کاادراک ہواہے اورپاک بھارت کے مابین مذکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کے حل پرزوردیاجارہاہے مگربھارت میں نہ مانوکے تحت ہمیشہ مذکرات کی راہ میں روڑے اٹکاتاہے اسی لئے اس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرپاک بھارت ورزارئے خارجہ کی خودشیڈول کردہ ملاقات سبوثاژکی اورپاکستان کیخلاف بلاجوازالزامات لگائے، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پرسرجیکل اسٹرائیک مسلط کرنے کی دھمکی دی جبکہ مودی نے پاکستان کی بقاوسلامتی کوچیلنج کیاجس سے بھارتی عزائم کابخوبی اندازہوسکتاہے کہ بھارت کشمیریوں کوکچلنے کی پالیسی پرعمل پیراہے جس نے نہ صرف لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کابڑھاوادیاہے بلکہ کشمیریوں کی آوازدبانے کیلئے ہرطرح کے حربے استعمال کررہاہے، اس مقصدکیلئے اس نے اسرائیل سے جدیدساختہ بندوقیں لیکرکشمیریوں پربراہ راست اندھادھندفائرنگ شروع کررکھی ہے جوتحفظ حقو ق کے بشرکے محافظوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے؟ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.