اسلام آباد کے تمام روایتی و لائسنسی جلوسہائے کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو یقین دہانی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے وفد نے عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے علامہ بشارت حسین امامی اور ذوالفقار علی راجہ کی سرکردگی میں ملاقات کی ۔

وفد نے عزاداری کے بعض جلوسوں میں رخنہ اندازیوں سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور واضح کیا کہ عزاداری دنیا کا پرامن اور مظلوموں کا موثر ترین احتجاج ہے جس میں کوئی رخنہ ادازی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر نے تحریک کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ جھنگی سیداں کا قدیمی جلوس، مرزا موڑ گولڑہ کا روایتی جلوس حسب سابق برآمد ہوں گے اور انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

وفد نے بعض دیہی علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی شرپسندانہ سرگرمیوں کی جانب بھی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے  عمل کرتے ہوئے کسی شرپسند کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمتا جائے گا۔ چہلم سید الشہداء امام حسین ؑ سمیت آٹھ ربیع الاول تک برآمد ہونے والے تمام جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

ٹی این ایف جے کے وفد میں اسلام آباد ایسٹ ویسٹ کے عہدیداروں سمیت بانیاں مجالس اور عزادار بھی وفد میں شامل تھے ۔

تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات
تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.