فاطمہؑ کو خدانے سب سے بڑی نعمت عطاکی۔۔کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی پامالی

ولایت نیوز شیئر کریں

حقوق بشر کاتحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، عالمی ادارے کاطرزعمل معاندانہ ہے۔ آغاحامدموسوی

مذہبی آزادیوں کی خلاف وزریوں کاالزام لگاکرپاکستان کانام بلیک لسٹ میں شامل کرناالٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مصداق پاکستان پردباؤبڑھانے کاحربہ ہے

آزادی وحریت ،ظلم و بربریت کیخلاف جاری تحریکوں کامنبع وسرچشمہ کردارفاطمہ ؑ ہے۔محفل نورسے خطاب، قائدملت جعفریہ کاہفتہ عظمت محمد و آل ؑ محمدؐ منانے کااعلان

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حقوق بشر،اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے لیکن اسکادوہرامعیاراورمسلم دنیاکے بارے میں متعصبانہ طرزعمل کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، عالمی سرغنہ نے الٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مصداق مذہبی آزادیوں کی خلاف وزریوں کاالزام لگاکرپاکستان کوکچھ عرصہ واچ لسٹ میں رکھنے کے بعدبلیک لسٹ میں ڈال دیاہے جوپاکستان پردباؤبڑھانے کاحربہ اورہتھکنڈہ ہے تاکہ پاکستان اپنے سی پیک ایجنڈے پرعمل کرنے اورکشمیریوں ، فلسطینیوں کی حمایت سے بازرہے جواسکی بھول ہے، دنیابھرمیں آزادی وحریت کے حصول اورظلم بربریت کیخلاف جاری تحریکوں کامنبع وسرچشمہ کردارفاطمہ ؑ ہے ، 8تا15جمادی الاول عالمی ہفتہ عظمت محمد و آل ؑ محمدؐ مناکراسلام کی مقدس ہستیوں خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہراؑ اورحضرت امام زین العابدین ؑ کی سیرت وکرداراوردین کیلئے انکے گراں قدرکارناموں کواجاگرکرناہے کیونکہ جس قدرحضورؐاکرم کی محبوب ہستیوں کی شاخت اورآگاہی ہوگی اسی قدرمحمدؐ آلؑ محمدؐ کی محبت میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارالمرتضی میں محفل نورسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باوکرایاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت حقوق انسانیت کی تمام تنظیموں کے رپورٹوں میںیہ قدرمشترک ہے کہ دنیامیں انسانی حقوق کی سب زیادہ پامالی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہورہی ہے اوراسرائیل بھی ایسے ہی مذموم اقدامات کررہاہے مگربھارت اوراسرائیل کانام بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنالمحہ فکریہ اورپاکستان کیساتھ عالمی سرغنے کے معاندانہ رویہ کاعکاس ہے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کونہ صرف پامال بلکہ پاؤں تلے رونداجارہاہے ، عالمی سطح پراقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہادعالمی ٹھکیداراندھے اورخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، اسرائیل وبھارت کی ھٹ دھرمی اورغاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے مگردنیاذہن نشین رکھے کہ جب ظلم بڑھتاہے تومٹ جاتاہے اورخون جب بہتاہے توجم جاتاہے ۔

قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیاکہ پوری کائنات پریہ حقیقت روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ آل محمدکے سرخیل حضوراکرم ؐ نے میں بے پناہ مصائب والام برداشت کرکے اسلام کو کفروشرک کی تاریک وادی سے نکالااوراپنے کرداروعمل سے انسانیت کوایک مکمل نظریے اورقرآن کے سنہری اصولوں پرگامزن فرمایا۔ انہوں نے کہاکہ شکرمنعم واجب ولازم ہیں کہ انسان کیلئے رشدوہدایت سے بڑھ کرکوئی نعمت نہیں کیونکہ انبیاء مرسلین اس کی خداکی طرف رہنمائی کرتے ہیں جس کی بناء پروہ اجررسالت ؐ کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حضورؐاکرم نے وقت وصال قرآن اورآل محمدؐ کادامن تھامنے کی وصیت فرمائی اورمحبت اہلبیت ؑ کو جزائے نبوت اوراجرسالت گردانا ، خانوادہ رسالت کی طہارت وعصمت پرقرآن کریم کی آیہ تطہیرگواہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاتون جنت ؑ سے حضورنے فرمایا کہ فاطمہ ؑ خدانے آپ کو سب سے بڑی نعمت عطاکی ہے یعنی مجھ جیسے باپ ، علی جیسے شوہراورحسنین جیسے بیٹوں سے نوازا ہے ۔ جب فرشتے قبرمیں سوال کریں گے کہ تمہارانبی کون ہے توکہہ دینا میرے بابا، جب امامت وولایت کے بارے میں سوال کریں توکہنامیرے شوہرعلیؑ میرے امام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت فاطمہ ؑ کااسوہ کامل نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب حضورؐ نے بی بی سے سوال کیاکہ عورت کیلئے بہترین شے کیاہے؟ توآپ نے جواب میں فرمایاکہ وہ کسی مردکونہ دیکھے اورکوئی مر د اسے نہ دیکھے اس پرحضورؐ نے بیٹی کی پیشانی پربوسہ دیا۔

حکومت اسرائیل کے ساتھ روابط پر وضاحت کرے ، آغا حامد موسوی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.