ٹیکسلا قرنطینہ کے تمام زائرین گھروں میں پہنچ گئے؛ ٹی این ایف جے کی کاوش رنگ لے آئی

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹیکسلا(ولایت نیوز)10 اپریل اپ ڈیٹ: ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد تمام زائرین شب جمعہ کو گھروں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جو بخیر و عافیت گھروں میں پہنچ گئے ہیں ۔ ٹی این ایف جے رہنماؤں نے زائرین کو سہلوتیں فراہم کرنے پر انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے

9 اپریل اپ ڈیٹ : ٹی این ایف جے زائرین سہولت سیل کے ترجمان حسن کاظمی کے مطابق ٹیکسلا قرنطینہ کے تمام زائرین کلیئر ہوگئے اور ان کی کورونا رپورٹس نیگیٹو آگئی ہیں ۔

ٹیکسلا قرنطینہ میں موجود زائرین میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پا ئی جاتی تھیں لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیسٹ رپورٹ میں صرف چار زائرین کو کلیئر قرار دیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی قیادت نے انتظامیہ پر زور دیا کہ زائرین کے ٹیسٹ کسی دوسری کیبارٹری سے کروائے جائیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے نئی ٹیسٹ رپورٹ آنے پر اعلان کیا ہے کہ تمام زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جنہیں جلد ہی گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔ اس خبر سے ٹیکسلا قرنطنینہ میں موجود زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ٹی این ایف جے رہنماؤں بالخصوص صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ یاد رہے کہ صوبائی صدر ٹی این ایف جے نے خود بھی قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا تھا۔

ٹی این ایف جے کا ٹیکسلا قرنطینہ مرکز کا دورہ
ٹی این ایف جے کا ٹیکسلا قرنطینہ مرکز کا دورہ

خانیوال میں بھی صرف ایک زائر میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے ۔خانیوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر میں ایران سے آنے والے کل 7 زائرین میں 5مرد حضرات اور2 خواتین شامل تھیں۔ ان میں سے 6 افراد کو ٹیسٹ منفی (کلیئر) آنے پر گھر بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایک شخصیت کو مثبت نتائج آنے کے باعث خانیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

سرگودھا میں زرعی کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مذید زائرین کے نتائج موصول ہونے کے بعد منفی آنیوالے زائرین کو اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے جسکے بعد گھر واپس پنہچنے والوں کی کل تعداد19 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.