‘ابراہیمی مذہب’ کے ڈھکوسلے کا مقصد گریٹر اسرائیل !!!کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں یا لثارات الحسین ع کی صداؤں کی منتظر ہیں، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

ابراہیمی مذہب کے ڈھکوسلے کا مقصد گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنا ہے،قائدملت جعفریہ آغا حامد موسوی
نماز جمعہ میں رکاوٹیں بھارت کو مذہبی آزادی کا سر ٹیفکیٹ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے،امریکہ عالمی امن ،مذہبی ازادیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے
دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی اشیر باد ہے،کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں یا لثارات الحسین کی صداؤں کی منتظر ہیں، عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج اتحاد میں مضمر ہے
دنیائے کفر مسلمانوں کے مابین تنازعات کو بھڑکا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں تشدد اور نفرت کے تاجروں کو اسلام سے نتھی کرنا شیطانی سازش ہے
حرمین شریفین پرصیہونی و استعماری یورشوں کا مقابلہ راہ کربلا پر چل کرکیا جا سکتا ہے، اسلام دنیا و آخرت میں نجات کی ضمانت ہے
توہین رسالت ص اور شاتمانہ خاکوں کے تدارک کیلئے امت مسلمہ جرات مختار کو شعار بنائے،ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ابراہیمی مذہب کے ڈھکوسلے کا مقصد گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دارلحکومت میں مسلمانوں کی نماز جمعہ میں رکاوٹیں بھارت کو مذہبی آزادی کا سرٹیفیکیٹ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکہ عالمی امن اور مذہبی ازادیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی اشیر باد ہے، کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں یا لثارات الحسین کی صداؤں کی منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج اتحاد میں مضمر ہے دنیائے کفر مسلمانوں کے مابین تنازعات کو بھڑکا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، تشدد اور نفرت کے تاجروں کو اسلام سے نتھی کرنا شیطانی سازش ہے، توہین رسالت ص اور شاتمانہ خاکوں کے تدارک کیلئے امت مسلمہ جرات مختار ؒکو شعار بنائے، حرمین شریفین پرصیہونی و استعماری یورشوں کا مقابلہ راہ کربلا پر چل کرکیا جا سکتا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے باورکرایاکہ انسانیت کی نجات فقط اور فقط خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے آفاقی دین میں ہے آدم و نوح و ابراہیم سے لیکر موسیٰ و عیسی تک ہر نبی نے دین مصطفوی ص کی ہی بشارتیں دیں۔

انہوں نے کہاکہ امن آزادی انصاف مساوات اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہیں اسلام دنیا کودرپیش ہر مسئلے کا حل پیش کرتا ہے اور دنیا و آخرت میں نجات کی ضمانت ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ شیطانی و دجالی قوتیں کتنے ہی حربے آزماتی رہیں ظلم کی کتنی ہی آبیاری ہوتی رہے ایک روز وہ سورج ضرور طلوع ہوگا جو نبی کریم ص کے آخری جانشین امام مہدی کے ظہور اور قیام کی نوید لائے گا جب پوری دنیا پر اسلام کا پھریرا لہرائے گا مظلوم اس زمین کے وارث قرار پائیں گے اور ظالمین کو چھپنے کی کوئی جگہ نہ مل پائے گی ہر مظلوم و مستضعف اس دور عدل کا منتظر اور فریاد کناں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.