سندھ صادقاں کے ماتمی عزادار عقائد حقہ و قومی حقوق کے تحفظ کیلئے ہم آواز و یکجان ہوگئے ؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی عمائدین کا فقید المثال اجتماع
بھٹ شاہ ، سندھ (ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، مختار آرگنائزیشن،مختار فورس والنٹیئر،مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،ابراہیم اسکائوٹس کا صوبائی نمائندہ اجلاس درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی رح بھٹ شاہ سندھ پر 28 نومبر بروز اتوار منعقد ہوا ۔
اجلاس میں صوبائی ناظم الامور، مرکزی رابطہ سیکریٹری برائے سندھ،صوبائی کابینہ اور ذیلی شعبہ جات کے صوبائی عہدیداران اور کراچی،حیدرآباد،خیرپور،سکھر،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،بدین، جامشورو،مٹیاری، ٹنڈوجام،ٹنڈوالہیار،نوابشاہ،گھوٹکی،سہون شریف، رانیپور، میرواہ، نوڈیرو، بنگل ڈیرو،خان محمد خکھاوڑ،دوڑ،جام صاحب،دولت پور،صوبھوڈیرو،گڈیجی،فیض گنج سمیت سندھ بھر سے تنظیم عہدیداروں نے شرکت کی ۔




اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ جس کے بعد معروف منقبت خواں سید میر کاظمی نے نعت و منقبت سے اجلاس کے ماحول کو معطر کیا۔
اجلاس میں اجلاس کی پہلی نشست میں صوبہ بھر کے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور ذیلی شعبہ جات کے یونٹ اور تحصیل سطح کی سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں ۔

نماز ظہرین باجماعت زیر اقتداء صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی کے ادا کی گئی ۔
نماز اور نیاز امام حسین علیہ السلام کے وقفے کے بعد دوسری نشست کا آغاز کیا گیا ۔ دوسرے مرحلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور ذیلی شعبہ جات کے ضلعی،ڈویزنل اور صوبائی عہدیداران نے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
عزاداری امام حسین علیہ السلام میں رکاوٹوں اور عزاداروں پر مقدمات کے حل کرنے کے لیے ایک صوبائی لیگل لائرز فورم کے قیام کے لیے ایڈوکیٹ سید عنایت شاہ،ایڈوکیٹ امداد علی خمیسانی، ایڈوکیٹ نصیر الحسن کھوکھر، ایڈوکیٹ جنید علی مٹھانی، ایڈوکیٹ سید صفدر رضوی، ایڈوکیٹ غلام عباس رند اور ایڈوکیٹ بہادر علی شاہانی پر مشتمل سات رکنی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ۔
جبکہ ڈویژن نواب شاہ ، ضلعہ نوابشاھ،ضلعہ مٹیاری،ضلعہ جامشورو،ضلعہ ٹنڈو محمد خان،ضلعہ ٹنڈو الہیار کی تنظیم نو کی گئی اور وہاں کے صدور مقرر کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عنقریب صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی صوبائی کابینہ کے ہمراہ صوبہ سندھ کے 29 اضلاع کا تنظیمی دورہ کریں گے جبکہ اجلاس میں تنظیم سازی اور میمبر سازی مہم کے کا بھی اعلان کیا گیا ۔
اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ولایت علی علیہ السلام،عزاداری حسین علیہ السلام،حرمت سادات،حق سیدہ سلام اللہ علیہا جیسے عقائد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان عقائد کی وطن عزیز میں پرچار اور حفاظت کرنے والی ہستی فقیر عزادار سید قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے ہر فرمان پر ہمیشہ لبیک کہا جائے گا۔