سندھ کے تمام شہروں میں آقائے موسوی کی قیادت کے 38 سال مکمل ہونے پر ‘یوم تجدید عہد’ کی تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے 38 سال مکمل ہونے پر ‘یوم تجدید عہد’ کی تقاریب سندھ کے تمام شہروں میں منعقد ہوئیں ۔

مختار سیکرٹریٹ شاہ فیصل کالونی کراچی میں یوم تجدید عہد کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس سے صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی ، علامہ علی عرفان عابدی ، سید بدر علی ترمذی ، علامہ ثقلین حیدر جمیل اور دیگر زعماء نے خطاب کیا ۔

مختار فورس رانی پور کے طرف 38 وان یوم تجدید عہد وفا مختار فورس آفيس رانی پور میں منایا گیا۔یوم تجدید عہد وفا کی شروعات کلام الہی سے ہوئی، اس کے بعد سجاد علی نے قصیدہ پڑھا۔ اس موقع پر مختار فورس اور ابراہیم اسکاوٹ رانی پور کے جوانوں نے قائد ملت جعفریہ آغا السيد حامد علی شاہ موسوی النجفی سرکار سے عہد کیا جب بہی قائد کا حکم ہوا تو اپنے جان قربان کرنے کے لئے تیار رہین گے۔

مختار فورس والنٹیئرز کے صوبائی ڈپٹی کمانڈر سید عرفان علی شاہ ، ڈویزنل کمانڈر میاں پرویز علی عباسی ، تحصیل کمانڈر سرمد نثار بہٹو ، شاہنواز سولنگی سٹی کمانڈر ، کاشف علی کوکر ڈپٹی کمانڈر ، امیر بخش وسان ضیغم رضا مغل، مختار فورس اور ابراہیم اسکاوٹ رانی پور کے جوانوں نے یوم تجدید عہد وفا کا کیک کاٹا۔

لاڑکانہ کی تقریب میں صوبائی ناظم الامور جاوید علی مٹھانی ، الطاف حسین مدہوش بھٹو، برکت علی جعفری اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔ سکھر ، خیرپور ، حیدر آباد ، گھوٹکی ، نواب شاہ میں بھی یوم تجدید عہد کی بڑٰ تقاریب منعقد ہوئیں ۔

10 فروری یومِ تجدیدِ عہد وفاکا پروگرام امام بارگاہ قدم گاہِ مولا علی علیہ السلام شہدادکوٹ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مختار آرگناٸیزیشن و مختار فورس یونٹ شہدادکوٹ کہ زیر اہتمام منایا گیا،
تجدید عہد وفا کی ابتدا تلاوتِ قرآن پاک سے کی گٸی، تلاوت کہ بعد آل محمد صہ کہ حضور میں درود و سلام پیش کیے گۓ کیوں کہ آل محمد صہ ذات اقدس کی وجہ سے اللہ عزوجل نے دنیا کی تخلیق کی اور انہی ہستیوں کا کرم ہے کہ عقاٸد کہ تحفظ کہ لیے ہمارے سروں پر قائد ملت جعفریہ آغا السيد حامد علی شاہ موسوی النجفی سرکار کا سایہ فراہم کیا۔

مقررین نے قائد ملتِ جعفریہ آغا السید حامد علی شاہ موسوی النجفی سرکار کا کی قیادت کہ 38 سال پورے ہونے پر خراجِ تحسین پیش کی گٸی اور تمام موجودہ ارکان کی طرف سے یہ عہد کیا گیا کہ ہم آقاۓ موسوی کہ ہر حکم پر لبیک کہتے تھے، کہتے ہیں اور آخری سانس تک کہتے رہیں گے۔

ں یوم تجدید عہد وفا کا کیک مولوی محمد علی حامدی، عبدالنبی، سید جعفر شاہ، امیر جان، سردار علی، گل زمان جعفری، سید سجاد شاہ اور دیگر مومنین اکرام کی طرف سے کاٹا گیا، اختمامِ پروگرام میں آغا جی سرکار کی صحت و عافیت، ملتِ تشیع کہ عقاٸد کہ تحفظ اور وطن عزیز کہ سالمیت کہ لیے ہادیِ امام زمانہ عج کہ حضور میں دعا کہ لیے ہاتھ بلند کیے گۓ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.