بعض سفارتخانے کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کررہے ہیں مسلم حکمران ایک دوسرے کو فتح کرنے کے بجائے اپنی توپوں کارخ بھارت و اسرائیل کی جانب کریں ، آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

ظلم وجبر سے لتھڑے بازاروں و درباروں میں بیمار کربلاؑ کے جرات آموز خطبات آزادی و حریت کا سرچشمہ ہیں، مرکزی عہدیداران سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب

امریکہ کو دوست سمجھنے والے مسلم ممالک خوش فہمی کا شکار ہیں ٹرمپ کا سعودی عرب کے متعلق بیان مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے

بعض سفارتخانے کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کررہے ہیں حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے

وزیرا عظم کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ وزراء کی تصاویر کا نوٹس لیں ،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں دلیری سے قومی موقف پیش کیا

اسلام آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران ایک دوسرے کو فتح کرنے کے بجائے اپنی توپوں کارخ بھارت و اسرائیل کی جانب کریں ، امریکہ کو دوست سمجھنے والے مسلم ممالک خوش فہمی کا شکار ہیں ٹرمپ کا سعودی عرب کے متعلق بیان مسلم حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ، وزراء کے ساتھ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کی تصاویر دہشت گردی کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے وزیرا عظم نوٹس لیں ،کالعدم جماعتیں دہشت گردوں کی سہولت کار ہیں بعض سفارتخانے کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کررہے ہیں ملکی سلامتی سے مقدم کوئی شے نہیں حکومت ایکشن پلان پرعملدرآمد میں کسی دباؤکو خاطر میں نہ لائے ،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں جرات و دلیری سے قومی موقف پیش کیا اور کلبھوشن کیس سمیت پاکستان میں ہونے والی بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کو عمدگی سے بے نقاب کیا، ظلم وجبر سے لتھڑے بازاروں و درباروں میں بیمار کربلا امام علی زین العابدین ؑ کے جرات آموز اور دین و شریعت کے ترجمان خطبات جذبہ آزادی و حریت کا سرچشمہ ہیں ۔ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی شعبہ جات کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عرصہ دراز سے متعدد آپریشن کئے گئے اس وقت بھی ردلفساد شدومد کے ساتھ جاری ہے اس کے باوجود دہشت گردی تھمنے کانام نہیں لے رہی گذشتہ روز بھی وزیر ستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا بلوچستان میں متعدد اوقعات میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں جس کا بنیادی سبب بھارت کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کاروائیاں اور کالعدم جماعتوں کی آزادانہ سرگرمیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں بجا طور پر واضح کرنا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت پوری پاکستانی قوم بھارت کا مقابلہ کرے گی عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کے سبب کشمیر و فلسطین میں آگ اور خون کا گھناؤنا کھیل جاری ہے اقوام متحدہ آج تک اپنی قراردادو ں پر عمل نہیں کرواسکی،دوسری جانب بدقسمتی ہے کہ مسلم ممالک سعودی عرب اور ایران کی قیادت میں ایک دوسرے کو للکار رہے ہیں سعودی ولی عہد تو کھلم کھلا ایران کے ساتھ جنگ کا عندیہ دے چکے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ممالک او آئی سی کو فعال کرتے اپنے مسائل خود حل کرتے ویٹو کا حق حاصل کرتے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی ترک کرد یتے تو آج کسی طاقت کو مسلمانوں کا مذاق اڑانے کی جرات نہ ہوتی ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ک ہم بارہا مسلم فرمانرواؤں کو متوجہ کرچکے ہیں کہ عالمی استعماری سرغنہ امریکہ اپنے بغل بچوں بھارت و اسرائیل کے سوا کسی مسلمان ملک کا دوست نہیں لہذا مسلم حکمران امریکی خوشنودی کے بجائے خوشنودی خداو ررسولؐ کو مقدم رکھیں اور باہم متحد ہو جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا کا امن تہہ و بالا کررکھا ہے بالخصوص پاکستان اس کا نشانہ ہے اس نے آتے ہی ڈومور کے نہ ختم ہونے والے مطالبوں کی آڑ میں پاکستان کی امداد بند کردی فوجی افسران کی تربیت کا سلسلہ بھی روک دیااور اب ہندوستان کو خوش کرنے کیلئے سی پیک کی شدو مد سے مخالفت کررہا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ’ المجرب لا یجرب‘آزمائے کو آزمانا جہالت ہے امریکہ بہاد ر سے کوئی نیک توقع فضول ہے ، عالمی شیطان سے جان چھڑا کر ہی وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی معاشی محاذوں پر استحکام بخشا جا سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.