پشاور کوہاٹ سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹی این ایف جے کے مظاہرے

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور (ولایت نیوز) حسبِ فرمان قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پورے پاکستان کی طرح خیبرپختونخواہ کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

کوہاٹ علاقہ بنگش کچہ پکہ شیر کوٹ کے مقام پر احتجاج کیا گیا تحریک کی ضلعی قیادت کے ہمراہ صوبائی صدر TNFJ سید غضنفر علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔۔

مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور (کے پی) کی جانب سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس کی قیادت صوبائی ناظم الامور آغا عباس کیانی نے کی ۔
احتجاج میں مختار ایس او کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جائے۔اور ان کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے۔

مختار ایس او کے ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ کسی بھی ظلم ، بالخصوص کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اور قائد ملت جعفریہ آغا جی سرکار کی سرپرستی میں ہر میدان میں ہراول دستے کی طرح پیش پیش رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.