بزدل دشمن بھارت نے جارحیت کی حماقت کی تواسے چھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا۔ قائد ملت جعفریہ آغا حامدموسوی
یہ بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں ہندوبنیاذہن نشین رکھے یہ71ء والانہیں بلکہ 2018والاایٹمی پاکستان ہے
اب بھارت کو22کروڑپاکستانی عوام سے جنگ لڑنی ہوگی جوعساکرپاکستان کے ہراول دستے کاکام کریں گے
شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت مادروطن کیلئے عساکرپاکستان کی قربانیوں کاتسلسل ہے جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے
حضرت امام زین العابدین نے حسینی پیغام کو زندہ رکھا۔ قائدملت جعفریہ کاعلماء سے خطاب ، عالمی عشرہ بیمارکربلامنانے کااعلان
اسلام آباد (ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ بزدل ازلی دشمن بھارت کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں جوتشکیل پاکستان سے لیکرآج تک ہمیں زیرکرکے عدم استحکام سے دوچارکرنے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہاہے حالیہ دھمکی اسی کی کڑی ہے مگرہندوبنیاذہن نشین رکھے کہ یہ 71ء والانہیں بلکہ 2018والاایٹمی پاکستان ہے اگرکسی قسم کی جارحیت کی حماقت کی گئی تواسے چھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا اب بھارت کو22کروڑپاکستانی عوام سے جنگ لڑنی ہوگی جوعساکرپاکستان کے ہراول دستے کاکام کریں گے،گزشتہ روزشمالی وزیرستان میں کپتان سمیت 7فوجی جوانوں کی شہادت مادروطن کیلئے عساکرپاکستان کے قربانیاں کاتسلسل ہے جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے ،بھارت اسرائیل کی تمام کاروائیوں کی پشت پرعالمی شیطان ہے جوعالم اسلام کوغیرمستحکم کرنے کے ایجنڈاپرعمل پیراہے یہی وجہ ہے کہ صیہونی ، عیسائی اوریہودوہنودملکرگریٹراسرائیل وبھارت کی راہ میں ہرروکاٹ کودورکرنے کیلئے یکجاہیں ،فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم رہنے والے عرب ممالک اب ایران وشام کیخلاف امریکی سرپرستی میں کام کررہے ہیں ایران میں پریڈپرحملہ اسی سازش کی کڑی ہے ، تمام شیطانی قوتیں یادرکھیں کہ کسی بھی مسلم ملک پرحملہ عالم اسلام پرحملہ اوردہشت گردی سمجھاجائے گا۔ کربلا والوں نے جبر سے مفاہمت نہ کرنے کا درس دیا،امام زین العابدین نے زندانوں کی سختیا ں اور بدترین ظلم برداشت کرنے کے باوجودحسینی پیغام کو زندہ رکھااور ظلم کو مظلومیت کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم شیعہ علماء بوڈرکے سینئر علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرانہوں نے 15تا25محرم الحرام عالمی عشرہ بیمارکربلا منانے کااعلان بھی کیا۔آقای موسوی نے کہاکہ بھارتی فوجوں نے 47ء میں کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کیااورآزادی کشمیرکاایک تہائی حصہ پاکستان نے آزادکرالیااورہندوبینے کونانی یادآگئی اوربھارت دوڑکراقوام متحدہ جاپہنچااورسلامتی کونسل کے پاؤں پکڑاکرجنگ بندی کروائی چنانچہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادیں منظورکیں لیکن بعدازاں بھارت نے راہ فراراختیارکرلی جوتاہنوزجاری ہے ۔
ا نہوں نے کہاکہ 65کی جنگ میں پاکستان کیخلاف بھارت نے اسی ماہ ستمبر بھرپورحملہ کیاجس کیلئے ہم تیارنہ تھے مگرپاک فضائیہ کے شاہینوں نے کمال جرات اوردلیری کیساتھ بے مثال اثیاروقربانی کے جذبے سے اپنے سے چھ گنابڑی فوج کومنہ توڑجواب دیکراسے ناکوں چنے چبوادئیے ۔
آقای موسوی نے کہاکہ 71ء میں اپنی مکارانہ چالوں سے پاکستان کودولخت کرنے گھناؤنامنصوبہ منطقی انجام کوپہنچایااسکی تیاری عرصہ پہلے سے جاری تھی ، بھارتی سرحدسے محلقہ شہراگرتلہ میں شیخ مجیب کوبغاوت پراکسایاوررہی سہی ہمارے نالائق سیاستدانوں ، فوجی لیڈروں اوربیوروکریٹس نے پوری کردی ، یہ لوگ مشرقی پاکستان کوآغازہی سے اہمیت نہیں دے رہے تھے بھارت نے پاکستان کوکمزورکرنے کیلئے خوب ہوادی اوراندرگاندھی نے بنگالیوں پرمشتمل گوریلاتنظیم مکتی بانی کی بنیادڈالی جسکی تربیت بھارت میں ہوئی جس میں بھارتی انتہاپسندفوجی شامل تھے جسکا اعتراف بھارتی وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش پارلیمان سے 6جون 2011 کے خطاب میں اپنے سینے پرہاتھ مارکر کیاکہ ہم نے پاکستان کودولخت کیاہے اندراگاندھی نے دوقومی نظریہ کوخلیج بنگال میں ڈبونے کی بڑھک ماری ۔
آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ اس وقت بنگلہ دیش میں برسراقتدار شیخ مجیب کی بیٹی حسینہ واجد بھارت کی فرمانبردارہے ۔
انہوں نے کہاکہ99ء میں کارگل معرکہ کشمیرکوآزادکرانے کی دلیرانہ کاروائی تھی مگربھارت کی مکاری اورعالمی قوتوں کی بھارتی سرپرستی کے باعث اسے آگے نہ بڑھنے دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اس محاذپرکرنل شیرخان ، حوالدارلالک جان نے بھارتی فوجیوں کے چھکے چھڑادیں ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب 62ء میں چین کیخلاف جنگ میں جبکہ65ء اور71ء میں کارگل میں عساکرپاکستان کے جوان کارگل کی چوٹی پرتھے ہزاروں بھارتی فوجیوں کووہ ماردی کہ انہوں نے گیڈرکی طرح فرارہوتے وقت مڑکربھی نہیں دیکھا۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ بھارت کے پاس جرات وبہادری ناپیدہے لہذاوہ جھوٹے اورفرضی معرکے ظاہرکرکے دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکتارہتاہے اسے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں