آیت اللہ الحاج سید رضی شیرازی انتقال کر گئے ؛ قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا اظہار تعزیت
تہران (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک )تہران کے حوزہ علمیہ کے ممتاز استاد، فلسفی، فقیہ آیت اللہ الحاج "سید رضی شیرازی” انتقال کر گئے ۔
سید رضی شیرازی، ایک مجتہد، فقیہ اور فلسفی انسان تھے جنہوں نے نجف اشرف میں 1928 کو آنکھ کھولی اور اسی جگہ پر تیس سال تک تعلیم حاصل کی، جس میں مقدماتی تعلیم کے علاوہ فقہ و اصول کی تعلیم بھی شامل تھی۔
مرحوم "مرزا شیرازی” کی اولاد میں سے تھے جنہوں نے تمباکو کی حرمت کا فتوی دیا تھا۔
نجف میں مرحوم کے سب سے نمایاں اساتذہ ان کے والد سید محمد حسین شیرازی، ان کے نانا محمد کاظم شیرازی اور حسین حلی جیسے عظیم شخصیات تھے۔
مرحوم سید رضی شیرازی نے اپنی جوانی میں محمد حسین کاشف الغطا سے اجتہاد کی اجازت حاصل کر لی تھی۔ اور اس کے بعد وہ تہران میں سکونت پذیر ہو گئے۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مرحوم آیت اللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور آیۃ اللہ رضی شیرازی کی علمی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔