ایام الحزن : ناموس مصطفی ؐ کیلئے حیدر آباد ، راولپنڈی ، فیصل آباد سمیت شہرشہر ماتمی احتجاج، شیعہ جامع مساجد میں قراردادیں

ولایت نیوز شیئر کریں

ایام الحزن: توہین رسالت ؐ کے خلاف شہرشہر ماتمی احتجاج، مجالس و جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری
یورپی ممالک میں ریاستی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج اور دل گرفتہ ہے، علامہ محسن ہمدانی
ہر عاشق مصطفی ؐ حضرت ابو طالب ؑکے عظیم کردار کو سلام پیش کرتا ہے۔ مجالس سے علامہ مطلوب تقی،علامہ میثم عباس اور دیگر کا خطاب

حیدرآباد،راولپنڈی،فیصل آباد ( ولایت نیوز)قائد ملت ِجعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عم بزرگوار ختمی مرتبتؐ،والدِحیدرِ کرار علیہ السلام،نگہبان نبوت و رسالت حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وفات حسرت آیات کے سلسلے میں عالمگیر ایام الحزن کی مناسبت سے مجالس عزا و جلوسوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں توہین رسالتؐ کے خلاف ماتمی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز جہاں مساجدوامام بارگاہوں میں مذہبی و ماتمی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام مجالس عزا منعقد ہوئیں اورعلمائے کرام اور ذاکرین نے رسالت کی پاسبانی و پاسداری کیلئے حضرت ابو طالبؑ کی عظیم ترین خدمات پر روشنی ڈالی، وہاں مختلف شہروں سے احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں اور پریس کلبز کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

عالمگیر ایام الحزن کی مناسبت سے قصر ابوطالب سے نکالی گئی ماتمی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محسن علی ہمدانی نے کہا کہ خداوندِعالم نے رسولؐ خدا کیلئے ابوطالب ؑ کی پناہ کو اپنی پناہ قراردیا، حضرت ابو طالب ؑ نے حضوراکرم ؐ کا نہ صرف ہر طرح خیال رکھا بلکہ آپؑ کی تربیت بھی کی اور اشاعت اسلام میں جس طرح نصرت واعانت کی وہ عالم انسانیت کیلئے مشعلِ نور ہے اسی سبب ختمی مرتبت ؐ نے آپ کے سالِ وفات کو عام الحزن قراردیا۔انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں ریاستی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج اور دل گرفتہ ہے مسلم حکمران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور دشمنان اسلام کے خلاف متحد ہو جائیں۔درباہ سخی شاہ پیارا میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مطلوب حسین تقی نے کہا کہ عالمی استعمار سے نجات حاصل کرنے کیلئے اسوہ ابو طالب ؑ مصباح نور ہے ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ اور عم رسولؐحضرت ابو طالب ؑ نے اسلام کو مضبوط اقتصادی اساس اور حفاظتی حصار فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو طالبؑ نے حضرت عبد المطلب کے بعد نہ صرف حضورؐ کی تربیت وکفالت کا ذمہ لیا بلکہ آپ کی نصرت و رفاقت کا حق ادا کردیا شعب ابی طالب کے مصائب برداشت کئے اور جب تک ابو طالب زندہ رہے کفار مکہ تبلیغ رسالت کو روکنے میں ناکام رہے حضرت ابو طالب کی رحلت کے بعد نبی کریم کو ہجرت پر مجبور ہونا پڑا جس سے کوئی مسلمان انکار نہیں کر سکتا اسی سبب ہر عاشق مصطفی ؐ حضرت ابو طالب کے عظیم کردار کو سلام پیش کرتا ہے۔

عزاخانہ معصومہ قم ؑ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ میثم عباس میثمی نے کہاکہ حضرت ابو طالبؑ نے اپنے والد گرامی کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے نگہبان و نبوت حضرت ابو طالب ؑ نے رسالت مآب کا تحفظ و پاسبانی و پاسداری کرکے دنیائے انسانیت پر احسان عظیم کیا اور اپنی جان و اولاد مال رسول خدا کے تحفظ کیلئے نچھاور کردی۔درایں اثنا ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کینٹ،کراچی، ٹیکسلا، فتح جنگ، حیدر آباد، فیصل آباد، اٹھارہ ہزاری، کوہاٹ، گجرات، خیرپورمیرس، میر پور خاص، راجن پور، باغ آزاد کشمیر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور ذیلی تنظیموں کی جانب سے توہین رسالتؐ کے متواتر واقعات پر زبردست احتجاج کیا گیا۔

قاٸد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاھ موسوی النجفی کے حکم پہ عالمگیر ایام الحزن وصال نگہبان رسالت اولین نعت خواں حضرت ابو طالب ع۔س کی مناسبت سے شان رسالت میں گستاخیوں اور مغربی تہذیب کی درندگی کے خلاف تحفظ ناموس رسالت کیلیۓ بعد نماز جمعہ دن 2 بجے قدم گاھ حیدرآباد کے باہر ضلعی صدر مخدوم قادر کربلاٸی کی صدارت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن حیدرآباد ٹی این ایف جے کے جنرل سکرٹری آزاد حسین معصومی نے اور رحمان رضانے خطاب کیا۔ احتجاج میں ٹی این ایف جے کے صوباٸی رہنما صاٸم جعفری اور تحریک کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ایام الحزن کی مناسبت سے مختار فورس والنٹیئر رانی پور کی طرف توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی. جس میں ڈویزن کمانڈر سکہر میاں پرویز علی عباسی، تعلقہ کمانڈر صوبہوديرو نثار احمد بہٹو سٹی کمانڈر شاہنواز سولنگی، ڈپٹی کمانڈر کاشف علی کوکر اور مختار فورس والنٹیئر کے جوانوں نے شرکت کی.

فیصل آباد میں مبلغ اعظم مولنا اسماعیل ؒ کی قائم کردہ درس گاہ درس آل محمد ؐ سے تحریک نفاذذ فقہ جعفریہ کی جانب سے ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آغا حجت علی ، رانا نذر علی ، ذیشان قنبر اور دیگر رہنماؤں نے کی ۔

تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کی جانب سے شیعہ جامع مساجد میں توہین رسالت ؐ کے خلاف قراردادوں کی منظوری اور احتجاجی جلسے

تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ عالمگیرایام الحزن کے آغازپرجمعہ کو پورے ملک میں جامع مساجد میں خطبات کے دوران نگہبان رسالتؐ حضرت ابو طالب ؑ کی اسلام کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔اس موقع پر خاتم الانبیافخر موجودات ہادی برحق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف آواز احتجاج بلندکی گئی۔ لکاظم میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین علامہ سیدتصورحسین نقوی القمی نے شان رسالت ؐ میں گستاخی کرنے کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ مسلم سربراہی اجلاس بلاکر عالم اسلام کی مشترکہ پالیسی مرتب کروائے، ہر عاشق رسول ؐ اور کلمہ گو کا دل محسن انسانیت ؐ کی توہین سے چھلنی ہو چکے ہیں، گستاخانہ خاکوں کی سازش کا مقصداسلام کے پھیلتے ہوئے پیغام کو روکنا ہے، موجودہ دورکے ابرہہ نما گستاخوں سے انسانیت اور عالم اسلام کو بچانے کیلئے سیرت ِ ابوطالب ؑ کی عملی پیروی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابو طالب ؑ مربی رسول ؐ اور پاسبان و پاسدار رسالت ؐ ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں اسلام کو افرادی قوت فراہم کرکے پیغام توحید کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے جو ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ امام بارگاہ و جامع مسجد قصرخدیجہ الکبریٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے کہاکہ حضرت ابو طالب ؑ نے آغاز ِاسلام سے لیکر تادم وفات رسولؐ خدا کی حفاظت اور پیغام توحیدورسالت کو عام کرنے کا فریضہ بڑی بے جگری کے ساتھ ادا کیا اور آقائے نامدار حضورؐ سرور کائنات کی یہ کہہ کر ہمت بندھائی کہ ابو طالبؑ کی زندگی میں کوئی آپ کا بال بیکا نہیں کر سکتا ۔جامع مسجدجعفریہ آئی نائن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدوقارحسین نقوی نے کہاکہ راہِ ابوطالب ؑ پر گامزن ہوتے ہوئے دین اسلام کے تحفظ کیلئے مشکلات کے مقابلے اور مصائب وآلام کیلئے تیار رہنا ہوگا۔اس موقع پر شرکائے جمعہ نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں واضح کیا گیا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ مکتب تشیع کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں پوری شیعہ قوم متحد ہے اور عالم اسلام کی سربلندی،پاکستان کی سلامتی و استحکام اور مکتب تشیع کے دینی حقوق کے حصول کیلئے سنی شیعہ اتحاد کی قوت سے دشمنان دین و وطن کی ہر ساز ش کو مل جل کر ناکام بنا دیا جائیگا۔

علامہ سید علی رضا قمی مرکزی جنرل سیکرٹری تنظیم شیعہ ائمہ مساجد پاکستان،علامہ سید کلیم مھدی نقوی مرکزی رابطہ تنظیم سیکٹریری تنظیم شیعہ ائمہ مساجد پاکستان، علامہ غلام مجتبائی خطیب شیعہ جامع مسجد ننکانہ صاحب صوبائی صدر تنظیم شیعہ ائمہ مساجد صوبہ پنجاب، علامہ سید اکسیر حسین کاظمی فاضل دمشق چکوال صوبائی نائب صدر تنظیم۔شیعہ ائمہ مساجد صوبہ پنجاب،علامہ قاری ارشد علی گوہر گوجرانولہ صوبائی رابطہ سیکٹریری صوبہ پنجاب، علامہ سید ثقلین عباس کاظمی۔حیدری گجرات صوبائی جنرل سیکریٹری تنظیم شیعہ ائمہ مساجد صوبہ پنجاب، علامہ سید اوصاف حیدر نقوی ضلعی صدر تنظیم شیعہ ائمہ مساجد ضلع جہلم، علامہ عامر عباس قمی خطیب جامع مسجد امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلواۃ والسلام دولتالہ گوجر خان، علامہ سید علی باصر صادقی خطیب مسجد وامام بارگاہ جاگیر علی اکبر چک شیعہ گوجر خان، علامہ جواد الحسن نجفی مرکزی خطیب قصر آل عمران جامع مسجد کہوٹہ ضلع راولپنڈی، استاد العلماء علامہ زوار حسین مدنی مرکزی نائب چیئرمین تنظیم شیعہ ائمہ مساجد پاکستان، علامہ سید قلب عباس نقوی راولپنڈی، علامہ سید فخر عباس عابدی راولپنڈی، علامہ سید زاہد حسین نقوی راولپنڈی، علامہ سید سجاد حسین گردیزی مرکزی خطیب دربار سخی شاہ چن چراغ راولپنڈی، قبلہ علامہ سید محسن علی ھمدانی خطیب مرکزی جامع مسجد قصر ابو طالب ع راولپنڈی کینٹ،قبلہ علامہ سید مطلوب حسین تقی خطیب مرکزی جامع مسجد دربار شاہ پیارہ راولپنڈی، علامہ سید کرار علی کاظمی خطیب امامیہ مسجد ڈھیری شاھاں ٹیکسلا راولپنڈی،علامہ سید علی زین العابدین نقوی واہ کینٹ راولپنڈی? مولانا سید ارشد نقوی خطیب جامع مسجد حجت القائم ع فتح جنگ ضلع اٹک، مولانا امجد حسین حیدری خطیب۔جامع مسجد وامام بارگاہ زین العابدین ع باورہ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک، مولانا غلام عباس فردوسی رہنہ سادات ضلع چکوال، قبلہ علامہ ملک مقصود رضا عابد خطیب جامع مسجد سادات ڈھڈیال ضلع چکوال، علامہ راجہ بشارت حسین امامی مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد، قبلہ علامہ سید زاہد عباس کاظمی مرکزی خطیب جامع مسجد جعفریہ آئی نائن اسلام آباد، علامہ شھزاد حسین سندھی اسلام آباد، علامہ سید وقار حسین نقوی راولپنڈی، علامہ سید مفتی باسم الکربلائی راولپنڈی،علامہ ملک اجلال حیدر راولپنڈی، علامہ ملک غضنفر عباس قمی راولپنڈی، علامہ ملک تیمور الحسن قمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات تنظیم شیعہ ائمہ مساجد پاکستان،علامہ سید کاظم علی شاہ حیدری مسجد کورال اسلام آباد،علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے جامع علی مسجد ھردو گہر اسلام آبادتوہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.