پشاور کا علاقہ مروی ہا بیت الحزن بن گیا ؛ عزائے فاطمیہؑ کی دلدوز صداؤں سے درودیوار بھی روتے رہے

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(والعصر نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ایام عزائے فاطمیہ کی مرکزی پرسہ داری کا انعقاد مختار آرگنائزیشن کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ مروی ہا میں کیا گیا۔

پرسہ داری میں پاکستان کی مشہور ماتمی سنگت ماتمی حیدری دائرہ دعائے خاتون جنت ؑ راولپنڈی کے علاوہ پشاور شہر، مردان، ہری پور، پاراچنار اور علاقہ بنگش ہنگو کی ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری و نوحہ خوانی کی ۔

عروج ماتم چکوال پارٹی کے نوحۃ خوانوں نے اس پردرد انداز میں نوحہ خوانی کی کہ محلہ مروی ہا کے کوچہ و دیوار بھی دختر رسولؐ کی مظلومیت پر نوحہ کناں نظر آئے۔

شہرہ آفاق خطیب علامہ ماجد رضا عابدی اور دیگر مقررین نے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔

اختتام مجلس پر ذوالفقار علی جمیل نے تمام شرکائے پرسہ کا شکریہ اداکیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ قائد ملت جعفریہ آقای موسویؒ کے درس عزا پر ہمیشہ کاربند رہیں گے اور سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ حسین مقدسی کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.