چہلم کے لئے بھیاآئی ہے تیری زینبؑ: بانئ عزا کی صدا پر کربلا میں کروڑوں عزاداروں کا اجتما ع

ولایت نیوز شیئر کریں

حج سے بھی بڑھ گئی ہے زواری حسین ؑ کی ، حساب دان زائرین کی تعداد کا اندازہ لگانے سے عا جزو عاری

صرف بنی عامر کے موکب کی آمد سے سرزمین کربلا کے طول عرض بھر گئے

کربلائے معلی (رپورٹ ۔ جروان محمد کاظمی تصویب نیوز) نانا محمدؐ کا دین، بابا  علی ؑکی ولایت، ماں فاطمہ زہرا ؑ کی صداقت، مسموم بھائی حسنؑ کی معصومیت اور مظلوم بھائی حسین ؑ کی شہادت و نسل امامت بچا کر سیدہ زینب بنت علیؑ جب 20 صفر کو کربلا پہنچیں تو  تمام شہدائے کربلا نے علیؑ کی شیردل بیٹی کو خراج تحسین پیش نہیں کیا بلکہ انبیاء و ملائک نے بھی ام المصائب کو سلامی پیش کی ۔ مخدومہ و کونین کی بیٹی کی تاسی میں اربعین کی زیارت کو مومن کی نشانی قرار دے دیا گیا۔

جو بہن 10 محرم کو بھائی کی لاش پر رو نہ سکی تھی اب اس بی بی کی حسرت پوری کرنے دنیا بھر سے عزادار جمع ہوتے ہیں۔

آج زینب علیاؑ کی سنت ادا کرنے کائنات کے چپے چپے سے انسان کربلا معلی جمع ہوئے ۔ محبت عقیدت جذبوں کا بحر بیکراں ہر سمت بہتا دکھائی دیا۔ ماتم کی دلدوز صدائیں آسمان میں شگاف ڈالتی رہیں ۔

ہر سمت ایک نئی داستان ہے پوری دنیا سے حسینی پرچموں کی بہار ہے ، کہیں یا زہرا ہے تو کہیں یا عباس ؑ ، کہیں یا کفیل زینب ؑ لکھا ہے تو کہیں یا ثار اللہ  کہیں شہدائے کربلا کے نام تو کہیں اسیروں کو سلام ، جذبوں محبتوں عقیدتوں کے مختلف عنوانات ہیں جنہیں سمیٹنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔

انسانوں کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکنات میں سے ہے ۔ صرف موکب بنی عامر جب نواب کربلا امام حسین ؑ کے مرقد پر حاضری کیلیئے آیا تو پوری سرزمین کربلا کفن پوشوں سے سفید ہوگئی ۔ حرم میں رجسٹرڈ 29ہزار سے زائد مواکب نے اربعین میں شرکت کی جبکہ غیر رجسٹرد مواکب کی تعداد کا اندازہ ہی نہیں۔

حرم امام حسین ؑ کی رپورٹ کے مطابق کربلا کے چار داخلی راستوں سے ظہر کے وقت تک ایک کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کربلا داخل ہوئے تھے جبکہ دیگر 6 راستوں کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہوا اور نہ ظہر کے بعد زائرین کی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکا ہے ۔

زائرین کی تعداد ثابت کررہی ہے کہ حج سے بھی بڑھ گئی ہے زواری حسین ؑ کی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.