حضرت امام محمد تقی ؑکا یوم شہادت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا، راولپنڈی اور پشاور سے عزاداری کی رپورٹس

ولایت نیوز شیئر کریں

حضرت امام محمد تقی ؑکا یوم شہادت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا، مجالس عزا کا انعقاد، تابوت امام جواد ؑ کی بر آمدگی
حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ، حضرت امام تقی ؑ اور صحابہ کبارؓکی توہین کرنے والے بدبخت انسانیت کے دشمنوں کو نشان عبرت بنایاجائے۔ علامہ قمرزیدی
اسوہِ امام جواد ؑ سعادت و فلاح کی ضمانت ہے۔مجلس سے محسن ہمدانی، پاکیزہ ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ماتمی احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی، پشاور (ولایت نیوز ) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا یو م شہادت ہفتہ کومذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی مجا لس عزا ء ہوئیں اور تابوت برآمد کئے گئے، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں پاکیزہ ہستیوں کی شان میں مبینہ گستاخیوں کیخلاف سوشل میڈیامہم کی پرزورمذمت کی اورحکومت سے گستاخوں کیخلاف فوری کاروائی اورعبرت ناک سزادینے کامطالبہ کیا،ماتمداروں نے نوحہ خوانی اور پرُسہ داری کر کے بارگاہ ِرسالتؐ و امامت ؑمیں تعزیت و تسلیت پیش کی۔علمائے کرام،واعظین اور ذاکرین نے اسوہ امام تقی الجواد ؑ کی عملی پیروی کو سعادت و فلاح کی ضمانت قراردیا۔

راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس تابوت سیدممتازکاظمی مرحوم کی رہائش گاہ مشہدی ہاؤس ڈھوک سیداں سے برآمد ہوا جس میں ماتمی حلقوں نے پرسہ داری میں حصہ لیا،اس موقع پر مقامی پولیس،ابراہیم سکاؤٹس اور مختار فورس والنٹیرزکی جانب سے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ماتمی جلوس اپنی منزل مقصود امام بارگاہ قصر شبیر ؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

قبل از ایں مشہدی ہاؤس میں مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ اسوہ امام الجواد ؑ دنیائے زہد و تقویٰ کیلئے مینارہ ِنور ہے۔مجلس عزاء میں سید محمد واصف مشہدی نے منقبت پیش کی جبکہ قاضی وفا عباس نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔انجمن کنیزان امام العصروالزمان کے زیراہتمام شعب ابیطالب میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ آپاحسین نے کہا کہ امام تقی علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ مصائب و آلام سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام محمد تقی ؑ ظالم و جابر حکمرانوں سے نبرد آزما ہونے اور آبرو مندی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا سلیقہ سکھایا۔قصر ابو طالبؑ آباد مغل آبادمیں یوم تقویٰ کی مجلس سے علامہ سید محسن علی ہمدانی اورسید نصیر حسین سبزواری نے خطاب کیا۔مسجد و امام بارگاہ اہلبیت ؑ واہ کینٹ میں علامہ حسین مقدسی اور دیگر ذاکرین نے یوم تقویٰ کی مجلس سے خطاب کیا۔

پشاور۔۔۔قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آغا سید حمد علیشاہ الموسوی النجفی سرکار کے اعلان کے مطابق امام محمد تقی الجواد ؑ کی شہادت کے سلسلے میں مجلسِ عزا زیرِ اہتمام تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ ضلع پشاور و خانوادہِ میر منظور حسین مرحوم و زاہد حسن قزلباش بروز جمعہ ٢٨ ذی قعدہ09جولائی 2021 امام بارگاہ ماسڑ غلام حیدر خان محمد میں منعقد ہوئی۔ مجلس سے قبلہ جوہر عباس میر کربلائی نے خطاب کیا۔

بعداز مجلس شبیہِ تابوتِ امامِ جواد ؑ برآمد ہوا۔ پشاور کی مرکزی ماتمی زوارسنگت حاجی و کربلائی میر کفایت حسین نے ماتم داری کی جبکہ سکیورٹی فرائض مختار فورس کے والینٹیرز نے انجام دیے اور مختار ایس او نے سبیلِ حسینیؑ کا اہتمام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.