پاکستان کے اہل تشیع میں عقائد مخالف اقدامات پر بے چینی کی لہر ؛ قوم قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کی کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (والعصر نیوز) پیروکاران امام جعفر صادق علیہ السلام حالیہ دور میں ملت جعفریہ کے عقائد و نظریات کے خلاف کئے جانے والے متواتر اقدامات سے شدید بے چین اور مضطرب نظر آرہے ہیں ۔

عزاداری سید الشہدا ء کے حوالے سے ایسے اقدامات شاید مارشل لائی ادوار میں بھی نہیں کئے گئے ہوں گے جو گذشتہ  کچھ عرصہ سے سامنے آرہے ہیں گھروں اور امام بارگاہوں کے اندر بھی مجالس پر ایف آئی آررز نے شیعہ سنی عزاداروں  کو مجرموں کی طرح کچہریوں عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور کررکھا تھا  ایسے میں قرآن و سنت کے صریحا خلاف مواد پر مبنی نام نہاد یکساں نصاب  اور اس کے بعد مکتب تشیع کے عقائد میں مداخلت  اور پرسنل لاء کو بلڈوز کردینے والے فیملی لاز نے اہل تشیع کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

ایک طرف کانفرنسوں سیمیناروں میں  ۔ اپنے عقیدے کو چھوڑو مت اور دوسرے کے عقید ے کو چھیڑو مت کے نعرے ہیں تو دوسری جانب  شیعہ محافل و مجالس میں  میں  اپنا عقیدہ بیان کرنے  پر بھی  ذاکرین واعظین اور علمائ پر مقدمات قائم کئے جارہے ہیں  کھلم کھلا قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلک کو کھلم کھلا کافر کہا  جارہا ہے لیکن تکفیریوں کو روکنے والا  کوئی نہیں۔

مکتب تشیع کی بے بے چینی پر والعصر کی خصوصی رپورٹ

معصوم شہریوں اور بچوں کی قاتل کالعدم جماعتوں کو آزادی دینے کی تیاری ہو رہی ہے تو دوسری جانب پرامن عزاداروں کو شیدول فور میں ڈال کر امن پسندی کی سزادی جارہی ہے ۔نوحوں پر پابندی لگا کر مکتب تشیع کے انسانی حقوق کو بھی سلب کیا جا رہا ہے۔

قائد ملت جعفریہ ۤغا سید حامد علی شاہ موسوی ان تمام اقدامات کو نظریہ اساسی پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکے ہیں  اور ریاستی اداروں کو خبردار کر چکے ہیں کہ جو نظریہ اندرا گاندھی خلیج بنگال میں ڈبو نہ سکی اسے بعض اندرونی عناصر غرق کرنا چاہتے ہیں  لہذا ہم اپنے پیارے پاکستان کے نظریے کو ڈوبتا دیکھ کر کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

قیام پاکستان دفاع پاکستان اسستحکام پاکستان کے ہر مرحلے اور محاذ کو اپنی قربانیوں سے سینچنے والے وطن عزیز کے اہل تشیع  قومی سلامتی کے ضامن اداروں سے سوال کناں ہیں کہ

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے ۔۔۔منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے

کراچی کے تمام عزاخانوں میں احتجاجی بینر آویزاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.