بلوچستان میں مکتی باہنی طرز کی سازش جاری ! فوجی جوانوں کی شہادت پر ہر محب وطن سوگوارہے ؛ قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا یوم شہداء منانے کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

بلوچستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر ہر محب وطن سوگوار ہے،کلبھوشن باقیات کا صفایاکیا جائے،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
بلوچستان میں مکتی باہنی طرز کی سازش جاری ہے، پاکستان کے خلاف سازشوں کے سوالات کا جواب دینے کو کوئی تیار نہیں
محب وطنوں کو شیڈول فور میں ڈال کر کس کو خوش کیا جارہا ہے؟انسداد دہشت گردی کے ادارے دھوکہ کھائیں گے تو امن کیسے قائم ہو گا؟
سی پیک نے بھارت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں عالمی برادری بلوچستان میں بھارتی حملوں کو رکوائے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی
بھارت پوری قوت سے پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہے، پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں
اتوار 30جنوری کو شہدائے کیچ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء منایا جائے، دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کی جائے، مجلس ترحیم سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کیچ بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں اور ڈیرہ بکٹی میں امن فورس کے رضاکاروں کی شہادت پر ہر محب وطن سوگوار ہے،حکومت کلبھوشن کی باقیات کا صفایا کرے، بلوچستان میں مکتی باہنی طرز کی سازش جاری ہے پاک فوج کے خلاف آگ بھڑکائی جارہی ہے پاکستان کے خلاف سازشوں کے سوالات کا جواب دینے کو کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستان پر جان نچھاور کرنے والوں کو شیڈول فور میں ڈال کر کس کو خوش کیا جارہا ہے؟انسداد دہشت گردی کے ادارے بھی دھوکہ کھائیں گے تو امن کیسے قائم ہو گا؟سی پیک نے بھارت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں عالمی برادری بلوچستان میں بھارتی حملوں کو رکوائے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی، اتوار 30جنوری کو شہدائے کیچ اور دین ووطن پر جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء منایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو شہدائے کیچ کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت پوری قوت سے پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہے جس میں اسے شیطانی سرغنہ امریکہ و اسرائیل کی مکمل تائید حاصل ہے اسی لئے آج تک امریکہ بہادر کو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا کوئی ثبوت اسی لئے نہیں ملتاکہ بھارتی مداخلت میں خود امریکہ شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی خوشحالی کا دروازہ ہے بلکہ چین کے دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بننے کی نوید ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہی نہیں چین کے دشمن بھی اس منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ رسول خدامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، جب شہدا عرصہ محشر میں وارد ہوں گے، اگرانبیاء بھی ان کے راستے میں سوار ہوں گے توان کے نور اور شان وشوکت کی وجہ سے سوار یوں سے اْتر پڑیں گے اوران میں سے ہر ایک شخص اپنے خاندان اورہمسایوں میں سے ستر ہزار لوگوں کی شفاعت کرے گا اور فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کوئی قطرہ خدا کو خون کے اس قطر ے سے زیادہ محبوب نہیں ہے جورا ہ خدامیں بہہ جاتا ہے یا آنسو کے اس قطرے سے جورات کی تاریکی میں خو فِ خداسے جاری ہوتا ہے، اورکوئی قدم خدا کواس قدم سے زیاد ہ محبوب نہیں ہے جوصلہ رحمی کے لیے اْٹھایا جائے یا اس قد م سے جورا ہ خدامیں جنگ کے لیے آگے بڑھتا ہے، لہذا پوری قوم شہدائے سانحہ کیچ کی قربانی پر رشک کرتی ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے قوم سے اپیل کی کہ یوم شہداء کے موقع پر دین و وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی جائیں، دہشت گردی کے خلاف پرامن آواز احتجاج بلند کی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیا جائے کہ مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر شہری سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.