توہین اہلبیتؑ کے خلاف ساہیوال سرگودھا کے شیعہ سنی عوام سڑکوں پر نکل آئے ؛ گستاخوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

ساہیوال ، سرگودھا(ولایت نیوز ) خانوادہ رسالتؐ کی شان میں گستاخیوں کے خلاف ساہیوال کے شیعہ سنی عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔

اس سلسلہ میں 9 جولائی کو امام بارگاہ قصر حسین ؑ سے ّعظمت معصومینؑٗ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سرگودھا بھر سے ہزاروں شیعہ سنی افراد نے شرکت کی ۔ ماتمی تنظیموں عزاداروں نے شدید گرمی کے باوجود کم سن بچوں سمیت احتجاج میں شرکت کرکے مودت آل رسولؐ کا عملی ثبوت پیش کیا۔

ریلی کی قیادت علمائے کرام ، ذاکرین عظام ، ماتمی سالاروں اور شیعہ سنی عمائدین نے کی ۔

ریلی لاری اڈہ ساہیوال پر اختتام پذیر ہوئی جہاں قراردادوں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نہ صرف گستاخ امام موسی کاظم ؑ و ۤئمہ اہلبیت کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بلکہ رد الفساد کیلئے ان کالعدم عناصر پر بھی یاتھ ڈالا جائے جو توہین کرنے والوں کی سرپرستی اور پشت پناہی کررہے ہیں ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں قائد ملت جعفریہ آغا سید ھامد علی شاہ موسوی کی جانب سے گستاخان اہلبیتؑ کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اور تمام راستہ لبیک یا مہدی ؑ ، یا امام المنتظر العجل العجل ، گستاخ اہلبیت کو کیفر تک پہنچاؤ کے نعرے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر تحریک تحفظ ولاء و عزا کے ترجمان ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ ، سید انتخاب شیرازی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں ریلی پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.