نصاب میں وہ درود ہوناچاہے جونمازمیں ہے، علامہ محمد عباس رضوی نے ملک ماتمی احتجاج کی تائید کردی ، ذاکرین واعظین سے شرکت کی اپیل

ولایت نیوز شیئر کریں

شیخوپورہ (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ ذاکر و شاعر علامہ محمد عباس رضوی نے کہا ہے کہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ 25رجب کوماتمی احتجاج کی پروزتائید کرتے ہیں پوری قوم اور ہر ذاکر و واعظ سے اپیل کرتے ہیں کہ ماتمی احتجاجی جلوسوں میں ضرورشرکت کریں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصاب میں درودوہ ہوناچاہے جونمازمیں ہے۔ جونمازمیں نہیں وہ بچوں پرکیوں مسلط کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زوارثمرعباس ڈگراکے زہراہتمام پکھیالہ کالاخطائی شیخو پورہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ محمد عباس رضوی نے کہا کہ ملت تشیع کے پاس مجلس حسین ؑ کی صورت ایک ایسا نصاب اور مکتب ہے جہاں پانچ سال کابچے بڑوں بڑوں کاہم جماعت ہوتاہے

انہوں نے کہا کہ احدوبدرخندق میں علی نہیں تو پھر احدوبدراورخندق نہیں، نصاب تبدیل کرنے بڑے بڑے لوگ آئے تاریخ بدلی غدیرکوچھپا نے کی کوشش کی گئی آج بھی یہی کوشش دہرائی جا رہی ہے ۔

محمد عباس رضوی نے کہا کہ برصغیر عاشقان رسالت و اہلبیت کا منفرد خطہ ہے  برصیغر کااپنامعیارہے کریم کربلاحضرت امام حسین ع نے ہندوستان کارستہ مانگاتھااس لئے کیوں یہ سرزمین بہت ذرخیز ہے تاریخ گواہ ہے کہ اس خطے نے ہمیشہ آل محمد سے وفا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.