ماتمی عزادار ذاکرین و خطباء اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئیں گے ،قا ئد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

ماتمی عزادار ، بانیان مجالس، ذاکرین و خطباء اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئیں گے ،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی

کالعدم تنظیموں کی جانب سے عزاداروں خطبا ء و ذاکرین کو دھمکیوں اور قتل و غارت کے فتووں کا نوٹس  لے کررد الفسا داو ر ایکشن پلان کے تحت کا روائی کی جائے

حکومت نظریاتی کونسل علماء بورڈز رویت ہلال و امن کمیٹیوں کو کالعدم ممنوعہ جماعتوں سے پاک کرکے ثابت کرے کہ تبدیلی آچکی ہے

گولہ وبارود کی دھمکار میں بھی امن و محبت کا راستہ چھوڑا نہ  اپنا عقیدہ!  دارو رسن سے گھبرانے والے نہیں

پاکستان کی نظریاتی اساس پر ضیاء الحق و امریکہ کے مشترکہ حملے کو حسینی محاذ سے خاک میں ملایا

کشمیر کی تحریکِ حریت کا سرچشمہ کربلاہے بھارتی ظلم و جبر آزادی کے سیل رواں کو روکنے میں ناکام ہوچکا ہے، عزاداری سیل سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ  بانیان مجالس ماتمی عزادار ذاکرین و خطباء اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں ، امام حسین ؑ کی عزاداری حریت و بیداری کا سرچشمہ ہے ، ولایت علی ؑ دین کی اساس ہے جس کا پرچم لے کر اولیائے کرام مراجع عظام ،اور علمائے حقہ نے پوری دنیا میں پیغام تو حید کو پھیلایا،عزاداری کربلا سے آج تک دین مصظفوی ؐ کی محافظ ہے اور شعائر عزاداری و حسینیہ مجلس ماتم قمہ زنی و زنجیرزنی عزاداری کی روح ہے جن پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

حکومت نظریاتی کونسل علماء بورڈز رویت ہلال و امن کمیٹیوں کو کالعدم ممنوعہ جماعتوں سے پاک کرکے ثابت کرے کہ تبدیلی آچکی ہے ، رد الفساد حکومت کالعدم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے ماتمی عزاداروں خطبا ء و ذاکرین کو دی جانے والی دھمکیوں اور قتل و غارت کے فتووں کا نوٹس لے رد الفساد اور ایکشن پلان کے تحت کا روائی کی جائے ، کوئی شرپسند قوت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے حسینی محاذ کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف ضیاء الحق و امریکہ کے مشترکہ منصوبے کو خاک میں ملایا آئندہ بھی بیرونی ایجنڈوں سے پاک سرزمین کو مجروح نہیں ہونے دیں گے گولہ و بارود اور دارو رسن سے گھبرانے والے نہیں خود کش دھماکوں کی دھمکار میں بھی امن و محبت کا راستہ چھوڑا نہ اپنے عقیدے سے دستبردار ہوئے اور آئندہ بھی اسی راہ پر گامزن رہیں گے ، ،پاکستان کی سلامتی عزیز تھی اور ہمیشہ رہے گی لیکن کسی کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے عزاداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کشمیر کی تحریک حریت کا سرچشمہ کربلا ہے بھارت تمام تر ظلم و جبر کے بادجود آزادی کے سیل رواں کو روکنے میں ناکام ہوچکا ہے عالم اسلام اور حقوق انسانی کے ٹھیکیداروں کی کشمیر پر خاموشی المناک ہے، کشمیریوں کیساتھ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور اقوام متحدہ کا حق خود ارادیت کا وعدہ پون صدی کے بعد بھی وفا نہیں ہوسکا اور بھارت کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ بھی اتنی ہی قدیم ہے کشمیری ہرروزاپنے خون سے آزادی و حریت کی تاریخ رقم کررہے ہیں ،سوا کروڑ کی مسلم اکثریتی آباد ی پر سات لاکھ فوج کے ذریعے گورنر راج کے بعد صدارتی راج نافذ ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کے مکروہ چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے کشمیریوں کی آواز بزور دبانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعترافی بیان دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے کافی ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی کشمیریوں اور بھارتی اقلیتوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصرو ف ہے اورسرحدی اشتعال انگزیوں اورایک سے زیادہ لڑائیوں کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے اسے یہ ذہن نشین رکھنا چاہیئے کہ آج 71کا دور نہیں پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اگر بھارت نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اسکے دانت کھٹے کردیئے جائیں گے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مودی کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بیانات سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں سے کھلا انحراف ہے اور عالمی رائے عامہ کی خواہشات کو رد کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بندو ق کا تعلق ہندوستان سے ہے جو کشمیریوں پر پیلٹ گن اور رکیمیاوی ہتھیاروں سمیت ہر طرح کے ہتھیار استعمال کررہا ہے جس پر اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن بھی چیخ اٹھا ہے اور اس نے اپنی رپورٹ میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے روکا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے وادی کشمیر کی تحریک حریت نے ایک نئے جذبے سے جنم لیا ہے اور ہزاروں جوان اپنی جانوں کے نذرانے آزادی کی طلب میں پیش کرچکے ہیں اور پاکستانی ریاست اور عوام کشمیری مظلومین کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور پاکستان کی جانب سے بھی کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت سے دستبردار ہونے سے انکار قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی اور رہنمائی کا تسلسل ہے جنہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا ۔

قائد ملت جعفریہ آ غا حامد موسوی ٹی این ایف جے عزاداری سیل سے خطاب کررہے ہیں ۔
قائد ملت جعفریہ آ غا حامد موسوی ٹی این ایف جے عزاداری سیل سے خطاب کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.