
فورٹ عباس اپ ڈیٹ : مجلس عزا پر حملہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی
حکومت مجلس عزا پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور شرپسندوں قرا ر واقعی سزا دے
بہاولنگر اپ ڈیٹ ( ولایت نیوز)عزاداری سیل محرم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کی کاوشوں کے بعد ایل -240 تھانہ کھچی والہ سے مجلس عزا کے دوران پولیس گردی میں گرفتار شہزاد احمد آرائیں اورزاھد عباس بھٹی رھا کردیئے گئے ۔۔مجلس عزا کا انعقاد بھی یقینی بنایا جائیگا ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بھاول نگر کے صدر میاں مظہر عباس بلوچ کی قیادت می عزاداروں اور بانی مجلس کی ڈی پی عمارہ اطہر سے ملاقات کی ۔وفد میں بانئ مجلس عزا چک 240 سید شہزاد حسین شیرازی مرکزی امام بارگاہ فورٹ عباس کے متولی سید علی رضا تحصیل صدر ۔۔ سید امجد شاہ ۔۔سید مدثر شاہ اور دیگر عمائدین شامل تھے ۔
ملاقات میں طے ھوا کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خوارین کو ذد وکوب اور تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکارواں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائیگا جسکے لیئے متاثرہ افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل صوبہ پنجاب کے رکن علامہ رائے مزمل حسین کا کہنا تھا کہ بیگناہ افراد پر تشدد تبدیلی کے نعرے کیساتھ برسر اقتدار آنیوالی حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہو انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کہا جائے.
یاد رہے گذشتہ روز تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر ٹی این ایف جے پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ رائے مزمل حسین نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایم ڈی خالد سے رابطہ کای تھا۔
رائے مزمل حسین نے ڈپٹی کمشنر پر واضح کیا کہ مجلس عزا کی بے حرمتی شعائر اسلامی پر حملہ اور توہین ہے ، حکومت مجلس عزا پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور شرپسندوں قرا ر واقعی سزا دے خواتین پر پولیس کا وحشیانہ تشدد انسانیت کی پامالی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی این ایف جے رہنما کو یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروا کے مجرمان کو سزا دی جائے گی۔
ڈ ی پی او بہاولنگر عمارہ نے بھی ٹی این ایف جے رہنما سے بات کی ہے اور عزاداروں سے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
درایں اثنا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بہاو لنگرکے ضلعی صدر میاں مظہر کی زیر صدارت بہا ولنگر کے بانیان مجالس اور عزاداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس گردی روکنے کے لئے تمام آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔