لاڑکانہ: مسائل عزاداری کے حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ڈی آئی جی لاڑکانہ سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

لاڑکانہ: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی علامہ غلام رضا قاضی کی قیادت میں ڈٰ ی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ سے ملاقات کی۔

جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور و لاڑکانہ کے ضلعی صدور میٹنگ میں شریک ہوئے۔میٹنگ کے دوران لاڑکانہ ڈویڑن میں عزاداروں کو درپیش مسائل، جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی کی جانب سے تحریک کے عہدیداران کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈی آئی جی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے افکار و خدمات کو سراہا۔ سربراہ تحریک علامہ حسین مقدسی کی جانب سے ملک بھر میں ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کرکے مثبت اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.