ایام لثارات الحسین اختتام پذیر، رضاکاروں کی زبردست پذیرائی؛ آقائے موسوی کی قیادت پر لبیک کہنے اور دین و وطن کیخلاف ہر سازش ناکام کرنے کے عہد کی تجدید
وطن عزیزپاکستان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔آغا حامدموسوی
کالعدم گروپوں کومسلک ،فرقے کانام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے
ایم ایف پی رضاکاران جادہ مختارؒ پرگامزن ہوکروطن عزیز کیخلاف ہر سازش ناکام کرنے کا عہد و پیمان کریں
حضرت مختارثقفیؒ نے گستاخان رسالت ،قاتلان حسین ؑ کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ قائدملت جعفریہ کاخصوصی پیغام
مختارفورس والینٹرز کے زیراہتمام خصوصی تقریب ،میلاد النبی ؐ ،عزاداری میں ڈیوٹی انجام دینے والے رضاکاروں میں شیلڈیں تقسیم
ایام الثارۃ الحسین کے ملک گیر پروگرام اختتام پذیر ہوگئے،قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت پراعتماد کا اظہار
راولپنڈی ( ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ایام الثاراۃ الحسین ؑ کی دو روزہ تقریبات اتوار کو اختتام پذیر ہوگئیں۔
اس موقع پرملک بھر میں محافل اوردیگردینی تقریبات میں حضرت مختار بن ابو عبیدہ ثقفی ؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔علمائے کرا م ،دانشوروںنے خطاب کرتے ہوئے حضرت مختار ثقفی کے گراں قدر کارناموں پرروشنی ڈالی اورشان رسالت ؐ وعقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے حسینی ؑعزم کی تجدیدکی۔
ہمخصوصی تقریب ایام الثارـہ کمیٹی مختار فورس والینٹرزکے زیر اہتمام مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی ۔سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپنے خصوصی پیغام میںواضح کیا کہ دہشت گردکاکوئی فرقہ، مذہب، مسلک اورملک نہیں ہوتاوہ فقط دہشت گردہے جسے کسی فرقے کے ملبوس میں پیش کرنے کی انوکھی منطق درست نہیں ،ارباب اقتدار کالعدم گروپوں کومسلک وفرقے کانام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے قانون وضع کریں ، کالعدم دہشتگرد گروپوں کوبچانادہشت گردی کوتقویت پہنچانے کے مترادف ہے، نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پرموثرعملدرآمددہشت گردی کے قلع قمع کی ضمانت ہے ،رضاکاران مختار تحفظ حرمت توحیدورسالت ؐ کی عظیم یادگارایام الثارۃ الحسین ؑ کے موقع پر جادہ مختارؒ پرگامزن ہوکراسلام کاحلیہ بھگاڑنے اوروطن عزیزپاکستان کیخلاف ہر سازش ناکام کرنے کا عہد و پیمان کریں ، پاکستان کی بنیاد اسلام اورسنی شیعہ مسلمہ فرقے مضبوط ستون ہیں جواسلامی اصولوں پرکاربنداندرونی وبیرونی دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوارہیں۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہ دین اسلام امن وسلامتی سے عبارت آفاقی اوراالہامی دستورحیات ہے جوحیات انسانی کے تمام شعبوں پرمحیط اورہرقسم کے مسائل کاحل پیش کرتاہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ اسلام نے ہمیشہ صلح وآشتی کوترجیح اورظلم وبربریت جبرواستبدادعصبیت دہشتگردی اورانتہاپسندی کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حضوراکرم ؐ کی حیات طیبہ اس امرپرگواہ ہے کہ آپ نے باطل کی جانب سے مسلط کردہ 104جنگوں میں دفاعی حکمت عملی اپنائی گویاآپ کامقصددعوت حق ، غلبہ اسلام ، ہرقسم کے ظلم وستم کاخاتمہ اوردفاع اسلام تھا ۔انہوں نے کہاکہ سرکاردوعالمؐ کوتکمیل دین کی سندسے نوازاگیا، حضورؐ کے نصف صدی بعدسراٹھانے والی باطل قوتوں نے اسلام کوتباہ وبربادکرنے کیلئے ایڑی جوٹی کازورلگایاجنہیں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ابن علیؑ نے قیام فرماکرتپتے صحرائے کربلامیں اپنے بہترجان نثاروں سمیت جانوں کے نذرانے پیش کرکے ناکام کردیا، تاریخ انسانیت اس اثیاروقربانی کی مثال پیش کرنے سے قاصرہے ۔
آقای موسوی نے کہاکہ کوفہ وشام کے بازاروں ، یزیدوابن زیادکے درباروں میں خواتین عصمت وطہارت نے اپنے بیمثال خطبات سے دنیاکوبتایاکہ اسلام حرمت انسانی کاپاسبان ہے جس پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ شریعت محمدی ؐ کوبدنام کرنے والے دہشت گردوں کو حضرت مختارثقفیؒ نے قیام کرکے نیست ونابودکرکے عبرت ناک انجام کوپہنچایا۔
مرکزی تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے سید شجاعت علی بخاری نے کی جبکہ آغاسید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، چیئرمین مختارفورس والینٹرز چوہدری مشتاق حسین ،سپریم کمانڈر علی اجود نقو ی ،علامہ سید قمرحیدرزیدی، علامہ بشارت حسین امامی،سیدبوعلی مہدی ،سید ارشاد حسین نقوی ،مخدوم سید التجا حسین نقوی ،سید الطاف حسین کاظمی،سید مرتضیٰ حسین کاظمی،سید مصباح الحسن بخاری ایڈووکیٹ،راجہ حمید،راجہ اسد عباس،ذوالفقار علی راجہ،شہریار بابا،سید وقار کاظمی،سید اقرار حسین رضوی،شوکت جعفری،سید صدف شاہ کاظمی،سید ظہیر حسین مشہدی،سید تاثیر کاظمی،چوہدری منیر حیدر،حذیفہ یمانی کے علاوہ بانیان مجالس ،ماتمی سالار ،سول سوسائٹی کی ممتاز شخصیات مہمانان خصوصی تھے۔تقریب میں چیئرمین چوہدری مشتاق حسین اور سپریم کمانڈر سید علی اجود نقوی نے کلیدی خطاب کیا جبکہ کنوینر ایام الثاراۃ الحسین کمیٹی سید تبیان عباس زیدی نے شرکائے تقریب سے اظہار تشکر کیا۔
تقریب کے دوران راولپنڈی ریجن میںایام عزا اور میلا د النبی ؐ کے موقع پر حفاظتی فرائض سرانجام دینے والے ضلعی سطح پرنمائندگان کو تعریفی شیلڈیں اور تحائف دیئے گئے ۔ اس موقع پر نذیر حسین نقوی نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب کے شرکاء نے پرُ جوش نعروں کی گونج میں اس عزم کا اظہار کیا کہ شعائر اللہ کے تحفظ اورمشن ولاء و عزاء کے پاکیزہ اہداف کے تحفظ و فروغ کیلئے مختار فورس کے کارکن قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ہر لائحہ عمل پر بھرپور لبیک کہیں گے۔
درایں اثناء کراچی،لاہور، پشاور،کوئٹہ اور باغ آزاد کشمیر سمیت مختار فورس والینٹرز کے صوبائی اور ریجنل دفاتر میں ایام الثاراۃ الحسین کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا


