کوہالہ سے سری نگر تک مختار کے ترانوں کی گونج آزادی کشمیر کی نوید ہے ؛ آزاد کشمیر میں ایام لثارات الحسین کی تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

باغ آزاد کشمیر (ولایت نیوز)ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی قائد ملت جعفریہ آغا سیّد حامد علی شاہ مُوسوی کے اعلان کے مطابق ایام لثارت الحسین ؑ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے۔

اسی سلسلہ میں باغ آزاد کشمیر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کوہالہ سے سری نگر تک مختار کے ترانوں کی گونج آزادی کشمیر کی نوید ہے ، ہر ظالم و جابر کی شکست راہ مختار میں پوشیدہ ہے۔ حضرت مختار ؒ نے امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا کشمیر کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے جذبہ مختار کو عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، ایامِ لثارت الحسین ؑ پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ حضرت امیر مختارؒ کی طرح دُشمنان ِدین و وطن سے مقابلے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔

تقریب سے علامہ حافظ کرار کاظمی، کمانڈر مختار فورس آزادکشمیر صغیر حسن انصاری، ممبر نگران کونسل مختار فورس پاکستان اسد علی خان، ڈویژنل کمانڈر مختار فورس سید ذوالفقار کاظمی، مختار آگنائزیشن آزاد کشمیر کے صدر سید قمر سبزواری، آفس سیکرٹری مختار فورس آزاد کشمیر نجم الحسنین جعفری، سینئر نائب صد ر مختار سٹوڈنٹس آگنائزیشن آزاد کشمیر سید اکرام کاظمی، صدر مختار ایس او ضلع باغ ندیم جعفری، صدر مختا ر ایس او امامیہ کالونی عالیان حیدر میر، مستقیم حیدر ماگامی، حمزہ علی بانڈے، اسیس حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ دعا و لنگر سے تقریب کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.