اسیر عزاداری محب دین و وطن فرزند تحریک ذوالفقار علی راجہ کی نظر بندی کی وجوہات

ولایت نیوز شیئر کریں

اے مرد حراے آقای موسوی کے روحانی فرزند راجہ ذوالفقار
٭……شیعیت تم پر ناز کرتی ہے
٭……تم سرخروتھے تم سر خرو رہو گے
٭……تم پر ہنسنے والوں کا ماتم تاریخ کرے گی
٭……وعدہ معاف گواہوں کا مقدر ذلت اور رسوائی رہے گا
تم نے حضرت زہرا ؑ کی اجڑی قبر کا ماتم پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کیا
تم نے نصاب میں تحریف،عزاداری پر پابندیوں کے خلاف ریاست مدینہ کے ڈھنڈورچی کا پول کھولا
جب قوم کے بچوں کی رگوں میں پاک فوج کے خلاف زہر انڈیلا جا رہا تھا تم نے گلی کوچے میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے
جب پاراچنار جل رہا تھاہر طرف خاموشی تھی۔ وہ تمہی تھے جس نے امن کی آواز بن کر شاہراہ دستور میں حکمرانوں کو جھنجھوڑا
جب قدیم آبادیوں میں شیعہ مقدسات بلڈوزروں کی زد میں تھے تمہارا عزم توہین کے سامنے دیوار بن گیا
جب اسلام آباد بسانے والے سخی محمود ؒبادشاہ کی اراضی کی بندر بانٹ کردی گئی علم جلا دیئے گئے تم حسینیؑ علمبردار بن کر ڈٹے رہے۔
تم ذکر حسین ؑ پر پابندیوں کے خلاف آئینی حق کے طلبگاررہے تم غریب عزاداروں کا سہارا بنے رہے۔
حسینیت تمہارا جرم ہے!! پاکستانیت تمہار اجرم ہے !!!
غیرت تمہارا جرم ہے!! شیعہ سنی یکجہتی اورامن پسندی تمہارا جرم ہے!!
شیعہ حقوق کے تحفظ کیلئے سینہ سپر ہونا تمہارا جرم ہے!!
آقای موسوی کے درس پر ثابت قدمی تمہارا جرم ہے!!
ان جرائم پر ڈٹے رہنا۔۔۔۔۔چاہے ساری دنیا بھی تمہاری مخالف ہو جائے
حسین ؑ کی ماں کی دعا تمہارے ساتھ رہے گی۔۔آقای موسوی ؒکی تائید تمہارے ساتھ رہے گی
ہر ماتمی عزادار تمہارا پرستار ہے پاکستان کا ہر وفادار تم پر نازاں ہے
ہر حسینیؑ ماں تمہارے لئے دعا گو ہے۔جیو ذوالفقار سدا جیو

https://fb.watch/neuxK15gOB/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.