تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
مسلمہ مکاتب پر مخصوص نظریات کا تسلط نظریہ اساسی سے انحراف ہے۔سربراہ ٹی این ایف جے آغا حسین مقدسی
حکومتیں تضاد، منافقت کے سبب ناکام ہوتی ہیں کالعدم جماعتوں کو سرکاری کمیٹیوں سے نکال کر آہنی شکنجے میں جکڑا جائے
قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی نے فقر کو ہمیشہ فخرگردانا،تحریک کی سربراہی خدامی سمجھ کر قبول کی ہے
پاکیزہ مشن دیانتداری کیساتھ جاری رہیگا، ہم اپنے حقوق پر ہر گز سودا بازی نہیں کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دینگے
رہنما اصولوں ولائے علی ؑ،عزائے حسینؑ،حرمت سادات،احترام مرجعیت،فروغ مرکزیت ہمارا مطمع نظر ہے
خصوصی تقریب میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی عہدیداران، ذیلی شعبہ جات کے سربراہان،صوبائی صدور کا اعلان،حلف برداری
راولپنڈی (ولایت نیوز) سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کی جدوجہد میں برابر کا حصہ لینے والے مسلمہ مکاتب پر مخصوص فرقے کے نظریات پر مبنی قوانین کا تسلط نظریہ اساسی سے انحراف، نیشنل ایکشن پلان سے روگردانی ہے،قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے خط پر مضبوطی کیساتھ گامزن رہتے ہوئے ہم اپنے حقوق کے بارے میں نہ کبھی سودا بازی کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے،حکومتیں تضاد اور منافقت کے سبب ناکام ہوتی ہیں کالعدم جماعتوں کو سرکاری کمیٹیوں سے نکالا جائے، سنت نبوی میں فقر ہمارا فخر ہے اسی لیے ہمارے عظیم قائد آغا سید حامد علی موسوی نے ہر پیشکش کو ہمیشہ ٹھکرایاہے، شیعہ سنی لڑائی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دی لہذا ہم بھی مشن موسوی کو پوری امانت و دیانت کیساتھ جاری رکھیں گے۔ اسلام و پاکستان کے دوستوں کے دوست اور اسلام و پاکستان کے دشمنوں کے دشمن ہیں،خط موسوی پر کاربند رہیں گے کسی منصب کی خواہش نہیں کی بلکہ تحریک کی سربراہی خدامی سمجھ کر قبول کی ہے،دین و وطن کی سلامتی اور ملت کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی کابینہ، ذیلی شعبہ جات کے سربراہان اور صوبائی صدور کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق علامہ حسین مقدسی نے اپنے خصوصی خطاب میں واضح کیا کہ آقای موسوی نے ہمیشہ اپنی ذات کی نفی کرکے عقیدہ و وطن کو مقدم رکھا جن کے رہنما اصولوں ولائے علی ؑ،عزائے حسین ؑ،حرمت سادات،احترام مرجعیت اور فروغ مرکزیت ہمارا مطمع نظر ہے جسکی اساس وطن سے وفاداری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹی این ایف جے کی مرکزی کابینہ میں سید شجاعت علی بخاری اعزازی سرپرست ہونگے جبکہ سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر،علامہ عبدالحسن سرحدی نائب صدر اول،آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ نائب صدر دوم،آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ نائب صدر سوم اور باوا سید فرزندعلی شاہ کاظمی نائب صدر چہارم ہونگے۔

علامہ بشارت حسین امامی سیکرٹری جنرل،علامہ سید قمرحیدرزیدی سیکرٹری اطلاعات جبکہ انکے پاس ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کا اضافی چارج بھی ہوگا۔دیگر مرکزی عہدیداران میں علامہ سید محسن علی ہمدانی سیکرٹری تعلیم و تربیت،علامہ سید زاہد عباس کاظمی سیکرٹری حج و زیارا ت،علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی سیکرٹری مساجد و اوقاف،علامہ ڈاکٹر غضفر عباس ملک جوائنٹ سیکرٹری،سید بوعلی مہدی اسپیکر،سید اصغر حسین سبزواری ایڈووکیٹ سیکرٹری قانون،حاجی مختار شاہ رابطہ سیکرٹری،عمار یاسر علوی جوائنٹ رابطہ سیکرٹری (سندھ)،کرنل (ر) سید سخاوت حسین کاظمی سیکرٹری رفاہ عامہ،سید حسن کاظمی سیکرٹری تعلقات عامہ،سید علا حیدر سیکرٹری عزاداری،مشتاق حسین جعفری آفس سیکرٹری و مالیات،سید ارشاد علی نقوی سیکرٹری تنظیم،مولانا اجلال حیدر الحیدری سیکرٹری رکنیت سازی،ذوالفقار علی راجہ چیئرمین پولیٹکل سیل،سید قاسم الحسینی ڈائریکٹر والعصر نیوز،چوہدری مشتاق حسین چیئرمین نگران کونسل مختارفورس والینٹرز،سردار سید عبادت حسین شاہ سرپرست اعلیٰ مختارفورس،سید علی اجود نقوی سپریم کمانڈر،ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی چیئرمین مختار آرگنائزیشن،سید ثمر الحسن نقوی مرکزی صدر مختار آرگنائزیشن،سید محمد عباس کاظمی چیئرمین مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،سید علی نقی نقوی مرکزی صدر مختار ایس او،ایم ایچ جعفری نگران مختار جنریشن،سید جون علی مشہدی نگران ام البنین ڈبلیوایف،پروفیسر غلام عباس حیدر ی چیئرمین ابراہیم اسکاؤٹس (اوپن گروپ)سید کاشف کاظمی،چیف اسکاؤٹ،سیدصولت عباس کاظمی انچارج مختار پبلیکیشنز،ایم ڈی حیدری انچارج شعبہ مہتمم مقرر کیے گئے ہیں۔
ٹی این ایف جے کے نامزد کیے گئے صوبائی صدور میں علامہ سید باقرعلی نقوی پنجاب،علامہ سید محمد علی زیدی آل قاسم سندھ،سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا،مصطفی کمال چنگیزی بلوچستان،سید ساجد حسین کاظمی آزاد کشمیر اور پروفیسر ثمر الحسن غفاری گلگت بلتستان شامل ہیں۔سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عہدیداران سے حلف لیا جنہوں نے تحریک کے آئین پر کاربند رہنے اور اغراض و مقاصد کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنے کے عہد کا اظہار کیا۔