تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا الیکشن کمیشن کو مراسلہ : پنجاب میں عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
چیف الیکشن کمشنر کے نام خصوصی مراسلے میں تحفظات اور عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد  (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے مجوزہ 9 سے 13 اپریل کی تاریخوں پر عدم اطمینان اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ امیرالمومنین حضرت علی ؑابن ابی طالب  ؑکے ایام ِ شہادت کے سلسلے میں 18 تا 22 رمضان منائے جانیوالے ایام عزائے مرتضوی کے علاوہ مقرر کی جائے۔

الیکشن کمیشن کو بھیجے جانیوالے ایک خصوصی مراسلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ حسن کاظمی کی جانب سے باور کروایا گیا کہ شہادتِ امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑکے ایام میں دنیا بھر کی طرح اسلامیانِ پاکستان بھی بلاتفریق مسلک و مکتب ملک بھر میں مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی یاد میں خصوصی محافل، مجالس اور جلوسہائے عزا منعقد کرتے ہیں لہٰذا ایام عزائے مرتضوی کے دوران انتخابات سے عاشقان اہلبیتؑ کے مذہبی جذبات مجروح ہونگے اور عبادات میں خلل واقع ہوگا جبکہ پنجاب کی آبادی کا ایک بڑا حصہ انتخابی عمل میں ووٹ کا حق استعمال کرنے سے قاصر رہے گا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا کہ ایام عزائے مرتضوی کے دوران انتخابات کے انعقاد سے انتظامیہ کی توجہ بھی منقسم رہے گی اور مجالس و جلوسوں کی سیکورٹی متاثر ہوگی جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لہٰذا ایام عزائے مرتضوی کے احترام کو یقینی اور انتخابات کے جمہوری عمل کو موثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تجویز کردہ تاریخوں پر نظر ثانی کر کے انہیں تبدیل کرنے کا اعلان کرے۔ تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی جانب سے مراسلے میں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جانب سے 1944 میں ایامِ عزائے مرتضوی کے احترام میں مہاتما گاندھی سے مزاکرت موخر کر دینے کا حوالہ بھی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.