اسلام امن و محبت کا دین ہے توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤمیں شرار بو لہبی شامل ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

’وقت گزارو‘ معاہدے قوم و ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بنے،توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤمیں شرار بو لہبی شامل ہے،آغا حامد موسوی
ناموس رسالتؐ امت مسلمہ کی غیرت کا مسئلہ ہے توہین رسالت ؐ کے خلاف پرامن و موثر ترین تحریک عزاداری تا ابد جاری رہے گی
کورونا ایس او پیز میں تضاد ہے صرف عبادتوں پر اطلاق نہ کیا جائے،رویت ہلال کے اعلان میں بھی کورونا ایس او پی کا خیال نہیں رکھا گیا
لاپتہ افراد کے پسماندگان کی داد رسی کی جائے، شاتمانہ خاکوں کی تائید کرنے والے مغربی ممالک کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکیا جائے
اللہ نے وجود فاطمہؑ کے طفیل خواتین کو ذلت و رسوائی کے پاتال سے نکالا شیطنت ووبارہ دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے، یوم خاتون جنت کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈقائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ’وقت گزارو‘ معاہدے قوم و ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، اسلام امن و محبت کا دین ہے توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤمیں شرار بو لہبی شامل ہے، ناموس رسالت ؐ امت مسلمہ کی غیرت کا مسئلہ ہے جس پر تمام مسالک و مکاتب متفق ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ’یوم خاتون جنتؑ کمیٹی‘کے عہدیداران سے خطاب کیا۔

توہین رسالت ؐ کے خلاف پرامن و موثر ترین تحریک عزاداری تا ابد جاری و ساری رہے گی۔مسلم ممالک شاتمانہ خاکوں کی تائید کرنے والے مغربی ممالک کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز میں تضاد ہے رویت ہلال کے اعلان میں بھی کورونا ایس او پی کا خیال نہیں رکھا گیاایس او پیز کا اطلاق صرف عبادتوں پر نہ کیا جائے،تمام کام اثبات کی صورت کئے جائیں۔

آغا حامد موسوی کا کہنا تھا لاپتہ افراد کے پسماندگان کی داداد رسی کی جائے جو جو مادر وطن کے خلاف سازش میں ملوث ہے انہیں عدالت کے کٹہرے میں لا یا جائے،، جس عورت کو اللہ نے وجود فاطمہ کے طفیل ذلت و رسوائی کے پاتال سے نکالا آج شیطنت انہی خواتین کو آزادی کا جھانسہ دے کر دوبارہ اسی رسوائی و ضلالت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہحضرت فاطمۃ الزہرا طبقہ نسواں کی وہ محسنہ ہیں جن کی برکت سے زندہ در گور ہوجانے والی بیٹیوں کو عزت و حرمت کی معراج نصیب ہوئی، حضرت فاطمہ زہرا شبیہہ رسول تھیں خاتون جنت نبی کریم حضرت محمد مصطفی ؐ کی محبوب ترین ہستی تھیں صحابہ کرام اپنی باتیں منوانے کیلئے حضرت فاطمہ زہراؑ سے رجوع کرتے جن کی سفارش نبی کریم کبھی نہ رد کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ کا قول ہے کہ بہترین عورت وہ جسے کوئی نا محرم نہ دیکھے اور نہ وہ کسی نا محرم کو دیکھے لیکن شیطانی طاقتوں نے ایک با ر پھر اسی عورت کو بازار کی جنس بنا ڈالا ہے اور وہ میرا جسم میری مرضی کے نعروں کے جال میں دوبارہ اپنے آپ کو اسی ذلت کے قیدخانے میں محبوس کردینا چاہتی ہیں جس سے اسلام نے انہیں نکالا تھا۔

آغا سید حامد علی شاہ مو سوی نے کہا کہ نبی کریم ؐ کے وصال کے بعد حضرت فاطمہ زہراؑ اتنا گریہ کرتیں کہ مدینہ کے درو دیوار گریہ کرنے لگتے،حضرت امام جعفر صادقؑ کے بقول پانچ افراد نے تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ گریہ کیاآدم علیہ السلام، یعقوب علیہ السلام، یوسف علیہ السلام، فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، علی بن الحسین زین العابدین علیہ السلام“، اپنے پیارے بابا خاتم المرسلینؐؐ کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہراؑ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکیں نبی کریم ؐکی پیش گوئی کے مطابق وصال نبویؐکے بعد محض 75یا 95دن یا اہلسنت روایات کے مطابق 6ماہ زندہ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین عالم یہ ادراک کرنا ہوگا کہ ان کی آزادی، عزت، حرمت اور دنیا و آخرت میں سرفرازی و کامرانی اسلام کی بتائی ہوئی راہوں پر چلنے میں ہے جن کی نشاندھی خاتون جنت سید النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراؑ سلام اللہ علیھا نے کی تھی۔

اس موقع پر کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ثمر الحسن نے قائد ملت جعفریہ کو 3رمضان المبارک کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے ’یوم خاتون جنتؑ‘ کے پروگراموں کی تفصیل سے آگاہ کیا جن کے دوران کورونا و با کے خاتمہ، عالم اسلام کی یکجہتی اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.