خیبر پختوانخواہ میں ملک گیر ماتمی احتجاج کے پروگرام فائنل؛ حکومت مکتب تشیع کے مسائل سے مجرمانہ غفلت برت رہی ہے ، غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ

ولایت نیوز شیئر کریں

ملت جعفریہ کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جاے گی۔ سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ

25 رجب کو پورے ملک کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی بھر پور احتجاج کیا جاے گا۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ الموسوی کے ھر حکم پر لبیک کیا جاے گا۔

پشاور(حیدر کربلائی رپورٹ )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائ صدر سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ نے آج صوبائ کونسل کے ایک اھم اور اعلی سطحی اجلاس سے خطاب فرماتے ھوے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان موجودہ حکومت کو مسلسل اور متواتر ھر سطح پر اور ھر قسم کے ذریعے بلخصوص میڈیا کے ذریعے بھی ملت جعفریہ کے حقوق کی مسلسل پامالی پر متوجہ کرتے رھے ھیں۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاھے ۔کہ حکومت وقت مجرمانہ غفلت کا مظاھرہ کرتی آرھی ھے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ کی ھمیشہ سے یہ پالیسی رھی ھےکہ مسائل کو پر امن اور افہام وتفہیم سے حل کیا جاے۔ مگر ملت جعفریہ کو مجبور کر دیا گیا ھے کہ احتجاج راستہ اپنایا جاے۔لہذا اس ضمن میں پہلے قدم کے طور پر 25 رجب المرجب کو ملک گیر سطح پر یوم ماتمی احتجاج منایا جاے گا۔

اجلاس میں خیبر پختوانخواہ کے تمام ریجنز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ماتمی احتجاج کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

اجلاس سے اس موقع پر دیگر اھم شخصیات بوعلی شاہ مہدی سپیکر مرکز تحریک ،علامہ ملک اجلال حیدر الحیدری ،علامہ سید موسی رضا الحسینی ،مولانا سید ظاھر علی شاہ کاظمی، کربلائ جوھر عباس میر ، سید نفیس رضوی،شبیر حسین طوری،امتیاز حسین بنگش ،ابو جعفر کیانی،حیات میر ،اور زیلی شبعہ جات ، مختار فورس والینٹرز، مختار آرگنائزیشن،مختار سوڈینٹنس آرگنائزیشن کے عہدہ دارن نے بھی خطاب فرمایا۔

اخر میں قراردادیں بھی پیش کی گیں۔جنہں نعروں کی گونج میں منظور کیاگیا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ الموسوی کے ھر حکم پر لبیک کہنا کا عہد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.