فوجداری ترمیمی بل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے وطن عزیز کی بنیادیں کھوکھلی نہیں ہونے دیں گے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ؛ توہین کیخلاف صدیوں سے بر سر پیکار ہیں، علامہ مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

فوجداری ترمیمی بل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے وطن عزیز کی بنیادیں کھوکھلی نہیں ہونے دیں گے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
مشاہیر اسلام تو کجا عام انسان کی توہین بھی حرام سمجھتے ہیں، کالعدم جماعتوں سے ڈیل کرکے جمہوریت اور آئین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، علامہ حسین مقدسی
شرپسندوں کو مسلکی اختلاف رکھنے والوں کو دبانے کا لائسنس دے دیا گیا،ملک کو شدت پسندی کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کیلئے مقتدر ادارے حرکت میں آئیں
شان رسالت ؐ اوراہلبیت ؑ و صحابہؓ میں سب سے بڑی توہین کربلا میں کی گئی ترمیمی بل کا مقصدکربلا پر پردہ ڈالنا ہے،،توہین کیخلاف صدیوں سے بر سر پیکار ہیں
توہین عالمی مسئلہ ہے مشاہیر اسلام کی توہین روکنے کیلئے تمام مذہبی سیاسی سماجی جماعتوں کو اعتما دمیں لے کر لائحہ عمل طے کیا جائے، ترمیمی بل قرآن و سنت سے متصادم ہے
کوئی بھول میں نہ رہے اپنے قومی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، قائدؒو اقبال ؒکے پاکستان کو بچانے کیلئے ہر محب وطن ہم آواز ہو جائے
ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنے کے عزائم کوروکا جائے،تمام مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہیں اپنے عقائد سے متصادم کو ئی قانون قبول نہیں کریں گے
جنت البقیع میں کی جانے والی بدترین توہین صحابہؓ و اہلبیت ؑ و امہات المومنین ؓ کے خلاف عالمگیر تحریک شروع کرنے کا اعزاز آقای سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کو حاصل ہے
پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں خط موسوی پر گامزن ہیں جیلیں اور موت ہمیں راہ حسینیت سے ہرگز نہیں ہٹا سکتے،سربراہ کا تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی سنٹرل کمانڈ سے خطاب
ترمیمی بل سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، جن کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا

اسلام آباد ( ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بِل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے وطنِ عزیز کی بنیادیں کھوکھلی نہیں ہونے دیں گے، مشاہیرِ اسلام تو کُجا عام انسان کی توہین بھی حرام سمجھتے ہیں، کالعدم جماعتوں کے ساتھ ڈیل کر کے جمہوریت، آئین اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، شر پسندوں کو مسلکی اختلاف رکھنے والوں کو دبانے کا لائسنس دے دیا گیا، پاکستان میں کوئی شیعہ سُنی لڑائی نہیں ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنے کے عزائم کو روکا جائے، ترمیمی بِل قرآن و سُنت سے متصادم ہے وطنِ عزیز کو شدت پسندی کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کیلئے مقتدر ادارے حرکت میں آئیں، قائدِ اعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بچانے کیلئے ہر محبِ وطن کو ہم آواز ہونا ہو گا، توہین ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے مشاہیرِ اسلام کی توہین کا راستہ روکنے کیلئے تمام مذہبی سیاسی سماجی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل طے کِیا جائے، کوئی بھول میں نہ رہے مکتبِ تشیُع کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، کسی بھی طاقت کو پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، تمام مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہیں اپنے عقائد سے متصادم کوئی قانون قبول نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہ? جعفریہ پاکستان کی سنٹرل کمانڈ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کِیا۔

علامہ حسین مقدسی نے واضح کِیا کہ شانِ رسالتؐ اور اہلبیتؑ و صحابہؓ میں سب سے بڑی توہین کربلا میں کی گئی ترمیمی بِل کا مقصد کربلا میں ہونے والی توہینِ عظمیٰ پر پردہ ڈالنا ہے، شیعیانِ حیدرِ کرارؑ شانِ رسالتؐ و اہلبیتؑ و صحابہؓ و امہات المومنینؓ میں توہین کیخلاف صدیوں سے برسرِ پیکار ہیں۔ عزاداری مشاہیرِ اسلام کی توہین کے خلاف مؤثر ترین احتجاج ہے جنت البقیع و جنت المعلیٰ میں کی جانے والی بدترین توہینِ صحابہؓ و اہلبیتؑ و امہات المومنینؓ کے خلاف عالمگیر تحریک شروع کرنے کا اعزاز آقائی سید حامد علی شاہ موسویؒ کی قیادت میں تحریکِ نفاذِ فقہ? جعفریہ کو حاصل ہے۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ توہین کی من پسند تعریف کر کے انتقامی کاروائیوں اور مذہبی آزادیاں دبانے کا ایک نیا سلسلہ چل نکلے گا وطنِ عزیز کو پہلے ہی عدم برداشت اور شدت پسندی کے الزامات کا سامنا ہے، ترمیمی بِل کے ذریعے دیگر مسالک حتیٰ کہ اقلیتوں کے استحصال کا نیا راستہ کھول دیا گیا ایسے اقدامات عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں گے۔

تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ نے واضح کِیا کہ خطِ موسویؒ پر گامزن ہیں جیلیں اور موت کا خوف ہمیں راہِ حسینیتؑ سے ہرگز نہیں ہٹا سکتا، کتنے ہی قانون بنا لیے جائیں ظلم اور یزیدیت تا ابد مردہ باد رہیں گے اور حسینیتؑ ہمیشہ زندہ باد رہے گی۔ درایں اثناء ترمیمی بِل سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ اقدامات کا تعین کِیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.