قابل حسن کی شہادت کالعدم تنظیموں کو ملی کھلی چھٹی کا نتیجہ، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
کوہاٹ ( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان نے مختارفورس کوہاٹ کے دیرینہ کارکن قابل حسن بنگش کی ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے اور کالعدم تنظیموں کو ملی کھلی چھٹی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے خیبرپختونخواحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ شہیداستادقابل حسن کے قاتل دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا ضرب عضب اور دالفساد میں دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے ، ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کیا جائے ۔
انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا فرمان دہراتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں پاکستان کی تمام دشمن قوتین جان لیں کہ قتل و غارت گری کے مکروہ ہتھیار کو ہم نے پہلے بھی ناکام بنایا تھا آئندہ بھی وحدت و اخوت کے ساتھ دین اسلام کا چہرہ بگاڑنے اور وطن عزیز کو خانہ جنگی کا شکار کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف دہشت گردوں کو ناکام بنا دیں گے شہید کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا ۔