محسن نقوی کے افکار جاوداں رہیں گے،ممنوعہ جماعتوں کو تحائف کے بجائے قرار واقعی سزائیں دی جائیں،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہیدان دین وطن کا خون ایکشن پلان پر عمل درآمد کا سوالی ہے ، آغاحامدموسوی

ممنوعہ جماعتوں کو تحائف کے بجائے قرار واقعی سزائیں دی جائیں، ڈکٹیٹروں نے قوم و ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا

محسن نقوی شہیدجمہوریت کی آواز اور امن کے پیامبر تھے ان کے حسینی افکار واذکار ہمیشہ زندہ و جاوداں رہیں گے

آپریشن ردا لفساد کو کامیاب بنانے کیلئے کالعدم جماعتوں کی سرکوبی لازم ہے، محسن نقوی شہید کی 23ویں برسی پرتعزیتی اجتماع سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہیدان دین وطن کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا سوالی ہے ،افواج پاکستان کے سپوتوں اورپرامن شہریوں کو خون میں نہلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کر سکتی ممنوعہ جماعتوں کو تحائف کے بجائے قرار وقعی سزائیں دی جائیں ، فرزند روحانی محسن نقوی شہیدجمہوریت کی آواز اور امن کے پیامبر تھے ان کی حسینی افکار واذکار ہمیشہ زندہ و جاوداں رہیں گے ،انکا لہو قوم کی حیات بنکرمنبراور دنیائے ادب کے ماتھے پر چمکتارہے گا، جمہوریت پرشب خون مارنے والے ڈکٹیٹروں اورانکی پیداوارحکمرانوں ، سیاستدانوں نے قوم و ملک کودہشتگردی کے تحائف اورگوناگوں مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، دہشتگردوں کے تخلیق کار استعماری سرغنہ امریکہ نے عراق ، شام اوردیگرمقامات پراپنی موت سامنے نظرآتے دیکھ کرافغانستان میں نیا حربہ اورکھیل شروع کیاہے خداخیرکرے، امریکہ افغانستان میں ہزیمت کا ساراملبہ پاکستان پرگرائے گالہذاحکمرانوں وسیاستدان ہوش کے ناخن لیں کہیں ایسانہ ہوکہ افغانستان سے امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے اخراج کے بعدپاکستان تباہی وبربادی کی زدمیں نہ آجائے ، آپریشن ردا لفساد کو کامیاب بنانے کیلئے کالعدم جماعتوں کی سرکوبی لازمی ہے۔ان خیالات کاانہوں نے منگل کو حماداہلبیت عالمی شہرت یافتہ شاعروادیب محسن نقوی شہیدکی23ویں برسی کے موقع پرتعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسو ی نے باورکرایاکہ عالمی سرغنہ کے ایماپرافغانستان میں جہادیوں کے نام پرجنگجو بھیجے گئے ، روس شکست کھاکرافغانستان سے نکل توگیامگرساراملبہ پاکستان پرڈال دیاگیا، پہلے ہتھوڑاگروپ آیاپھرکلاشنکوف کلچراورہیروئن کے تحائف ملے اورمرض بڑھتاگیاجوں جوں دواکی مصداق نائن الیون کاڈرامہ رچاکرڈکٹیٹرپرویزمشرف کوفرنٹ لائن پرپاکستان کوپھنسایاگیاافغانستان کونشانہ بناکرعالمی سرغنہ اوراسکے اتحادی 17سال وہاں براجمان رہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب روس کی طرح عالمی سرغنے کوبھی شکست کاسامناہے ، افغانستان منی بھارت بن چکاہے جبکہ پاکستان کے قیام سے لیکرآج برادرملک افغانستان نے ہمیں اذیت کے سواکچھ نہیں دیا۔

آقای موسوی نے کہاکہ ضیاء دورمیں دہشت گردی کاسب سے پہلا نشانہ اہلسنت عالم دین مولانااحسان الہی ظہیرجبکہ شیعہ عالم دین مولاناسیدمحمدجعفرزیدی کوبنایاگیا، بعدازبڑی تعدادمیں بلاتفریق مسلک ومکتب قیمتی نامورشخصیات درجہ شہادت پرفائزہوئیں  قوم لے لاتعداد سپوت دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ٹی این ایف جے رکن سپریم کونسل سیدمحسن نقوی کوبھی لاہورمیں دن دیہاڑے گولیوں کانشانہ بناکرشہیدکردیااورنوبت خودکش حملوں تک پہنچ گئی ۔

انہوں نے کہاکہ تمام قومی جماعتوں کے متفقہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب اورردالفسادآپریشن شروع کیاگیاجوکامیابی کیساتھ جاری ہے،بھاگے ہوئے دہشتگردموقع ملتے ہی پاک دھرتی کے سپوتوں کوخون میں نہلادیتے ہیں ، چنددن سکون کے بعدپھرلاشیں گرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے دن ہی کہہ دیاتھاکہ دہشتگردکاکوئی مذہب وملک نہیں وہ فقط دہشت گردہے لہذااسے اسی تناظرمیں ددیکھااورنمٹاجایا۔

آقای موسوی نے کہاکہ جس طرح قلمکاراپنے خیالات ، عالم اپنے علم اورمدرس اپنے تعلیمات کولافانی بنادیتاہے اسی طرح شہیداپنے لہوسے امرہوکرمعاشرے میں باقی رہنے والاخون پیداکردیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہیدحقیقت میں اپنے وجوداورہستی کوحیات جاوداں سے نوازتاہے ، اسکاپاکیزہ لہوہمیشہ ملت کی رگوں میں ڈورتارہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرمان ختمی مرتبت ہے کہ ہرنیکوکارسے بڑھ کرایک اورنیکوکارہے مگرشہیدسے بڑھ کر کوئی نیکوکارنہیں ۔ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیاکہ شہادت ہماری میراث ہے اور جسکی حفاظت کیلئے امانت ودیانت کیساتھ جدوجہدجاری رکھیں گے اورعقیدہ ووطن پرکسی قسم کی سودابازی ہرگزنہیں کریں گے اورنہ کسی مائی کے لال کوکرنے دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.