
13 رمضان حفاظتی تدابیر کے ساتھ شہر شہر مجالس و ماتم ؛ قوم جذبہ مختارآل محمدؐ سے سرشارہوکردین ووطن کی خدمت کو شعار بنائے ،آغا حامد موسوی
قوم جذبہ مختارآل محمدؐ سے سرشارہوکردین ووطن کی خدمت کو شعاربنائے۔ آغاحامدموسوی
کورونا کا مقابلہ کرنے والے مختار والنٹیئرز،ابراہیم اسکاؤٹس، میڈیکل سٹاف، سیکیورٹی فورسز لائق صدتحسین ہیں
تمام بلاؤں، وباؤں کے مقابلہ کیلئے قوت ایمانی،احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہوناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے
کرورناسمیت تمام وبائی امراض، آفتوں سے نجات، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے ہر محب وطن اپنا کردار ادا کرے
حکومت امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں کیساتھ تعاون کرے۔ قائدملت جعفریہ کایوم مختارآل محمدؐپرخصوصی پیغام
یوم مختارآل محمدؐ کی ملک گیر مجالس عزا، دعائیہ تقریبات میں دین و وطن کے دفاع کیلئے ہرقسم کی قربانی کے عزم کا اظہار
اسلام آباد( )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت مختارثقفی ؒکی شہادت کی مناسبت سے جمعرات کو ”یوم مختارِ آل محمدؐ“مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا۔اس موقع پراحتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے مجالس عزا، دعائیہ اجتماعات میں علماء وذاکرین نے دین وشریعت کیلئے حضرت مختارؒ ثقفی کے گراں قدرکارناموں پرروشنی ڈالی اورمظلومین کے مصائب وآلام بالخصوص وبائی مرض کرورناکے خاتمے ا ور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے دعائیں کی گئیں۔
ایم ایف وی کے زیراہتمام المرتضی ٰ میں مرکزی مجلس مختارآل محمدؐ منعقدمیں ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کاخصوصی پیغام پڑھ کرسنایاجس میں انہوں کہاکہ عالمی وبا کورونا کے سامنے جدیدٹیکنالوجی کی بے بسی کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ قصبہ قصبہ گلی گلی ادویات کا سپرے کرنے اورسماجی خدمات انجام دینے والے مختار فورس والنٹیئرز، دور درازمقامات پر امداد پہنچانے والے ابراہیم سکاؤٹس، اپنی جانیں داؤ پر لگا کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ڈاکٹرز و سٹاف اور وبا کی سختیوں کے باوجود فرائض کیلئے ایستادہ پاک فوج پولیس وسیکیورٹی فورسز کے جوان لائق صد تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امتحان کے ہرمرحلے میں قوم کوجذبہ مختارآل محمدؐ سے سرشارہوکردین ووطن کی خدمت کوشعاربناناہوگااسی میں مسائل کاحل اورابدی نجات کارازمضمرہے۔ آقای موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ تمام بلاؤں، وباؤں کے مقابلہ کیلئے قوت ایمانی کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہوناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے اس امر پرزوردیاکہ کرورناسمیت تمام وبائی امراض، آفتوں سے نجات، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے ہر محب وطن اپنا کردار ادا کرے،حکومتی سطح پرتمام شہریوں کیلئے سول ڈیفنس کی تربیت لازمی قرار دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ حضرت مختار نے کتاب خدا،سنت رسولؐ، نواسہ رسول ؐامام حسین کے قصاص اور مظلومین و محرومین کے دفاع کا علم اٹھا کر ظالمین کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا کشمیری فلسطینی مظلومین کے دفاع کیلئے عالم اسلام کو جذبہ مختار اپنانا ہوگا،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے چشم پوشی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سول و فوجی شہداء کے خون سے بیوفائی ہے، ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے،میلاد النبی ؐو عزادای امام حسین ؑ کی مذہبی تقریبات کی حفاظت کیلئے مختار فورس کے رضا کار جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے یوم مختار آل محمدؐ کے موقع پر بارگاہ رسالت و امامت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ دنیائے مظلومیت کی حمایت اور ظلم و بربریت سے عملی بیزاری جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ وہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں کیساتھ بھرپورتعاون کرے تاکہ اہل وطن کووبائی مرض کروناسے بچایاجاسکے۔درایں اثناء ملک گیر مجالس عزاسے علمائے کرام نے اپنے خطاب میں شعائراللہ کی حفاظت کیلئے مختارفورس کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

راولپنڈی میں بھی یوم مختارِ آل محمدؐ کے موقع پر احتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے مجالس عزا اور ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔اس موقع پرایم ایف وی کے رہنماؤں، علمائے کرام نے اس عہدکااعادہ کیاکہ دفاع وطن، مذہبی جلوسوں مجالس، دینی پروگراموں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے پر خلوص جد و جہد جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ریجن کی مرکزی مجلس عزا مختارفور س Voulteers))راولپنڈی کے زیراہتمام علی ؑ مسجد میں منعقدہوئی۔ چیئر مین نگران کونسل چوہدری ابوبیدار علی، سپریم کمانڈر علی اجود نقوی، ڈپٹی سپریم کمانڈر تبیان عباس اور دیگر مرکزی عمائدین مہمانان خصوصی تھے۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سردار سید عبادت حسین شاہ نے کہا کہ حضرت مختارکا سرفروشانہ کردار مظلوم ومحروم انسانیت کیلئے باعث حوصلہ و افتخار ہے ان کے یوم شہادت پر اس عہد کا اعادہ کیاکہ مایوسیوں میں امید کی روشنی بکھیرتے ’یالثارات الحسینؑ‘ کے پرچم تلے انسانیت کی خدمت اور مادروطن کو آفتوں مصیبتوں کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک شعائر اسلامی اور مشاہیر دین و شریعت کی عزت و حرمت کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس وقت تک عالم اسلام مسائل و مصائب کے گرداب میں گرفتار رہے گا۔۔
علامہ قمر زیدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول آج بھی مختار ثقفی کی للکار یا ثارۃ الحسین ؑ لبیک یا حسین ؑ کے عظیم شعار سے دشمنانِ دین و وشریعت لرزہ براندام ہیں۔انہوں نے کہا کہ اُسوہ ِ مختار ؒ مظلومین و مستضعفین کیلئے سبق آموز ہے۔
چیئرمین نگران کونسل ایم ایف پی چوہدری ابو بیدار علی نے کہا کہ تاریخ انسانی میں ایسی مثال بہت کم ملے گی کہ جس طرح اظہار محبت حضرت مختار ثقفی علیہ الرحمہ نے کرکے اجر رسالت ادا کیا۔ انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ مختار نے جو کام کیاتاریخ میں وہ کوئی اور نہیں کر سکامختار نے اسلام اور وارثان اسلام و قرآن کو روشن کیا۔ آپ کو شہادت کے بعد مسجد کوفہ میں موجود قبر سفیر حسینیت حضرت مسلم ابن عقیل کے پہلو میں دفن کرنا اس بات کی تصدیق و تائید ہے کہ آپ مشن حسینیت کے راہرو ہیں اگر مسلم ابن عقیل سفیر حسینیت ہیں تو مختار وکیل حسینیت ہیں۔
سپریم کمانڈ سردار علی اجود نقوی نے کہاکہ مختارنے ان سیاہ مظالم کو جنہیں سن کر عالم انسانیت شرما جائے کا انتقام لیا اور اپنے نصب العین کا تعین یہ کہہ کر کیا میں قرآن و اہل بیت کے مطابق عمل کر رہا ہوں میرا مقصد مظلومین و مستضعفین کی مدد و نصرت کرنا ہے۔ انہوں نے کہاک حضرت مختار ابن ابو عبیدہ ثقفی کی عظمت کیلئے صرف یہی دلیل کافی ہے کہ آپ نے قاتلان نواسہ رسول ؐ سے انتقام لیا۔ اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے جوانان مختار نے یوم مختارآل محمدؐ کے موقع پر عہد و پیمان کیاکہ حضرت مختار ؒ کے مشن کوامام زمانہ ؑ تک پہنچائیں گے جوپرچم اسلام،پرچم عدل و انصاف کو بلند کریں گے اور ظالمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔سیداین ایچ نقوی، نے بھی مجلس سے خطاب کیا جبکہ جابر علی نقوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
اس موقع پر حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس عزا بھی برآمد ہوا جسمیں عزاداروں نے سینہ زنی و نوحہ خوانی کی ۔