اہم اعلان! عزاداروں کے خلاف کاروائیاں بلا جواز ہیں، ریلیف کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں گے ، جعفریہ ایکشن کمیٹی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام ۤباد(ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جعفریہ ایکشن کمیٹی نے شہادت امیر کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کے موقع پر مجا لس و جلوس کی پاداش میں مختلف شہروں میں عزاداروں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر ملک بھر میں خدمات کا آغاز کردیا ہے ۔

کوآرڈینیٹر جعفریہ ایکشن کمیٹی حسن کاظمی نے کہا ہے کہ عزاداری بنیادی حق ہے جس کی ضمانت آئین پاکستان فراہم کرتا ہے عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز اور کاروائیاں بلا جواز ہیں جنہیں ختم کروانے اور عزاداروں کو ریلیف کیلئے سیاسی قانونی و آئینی تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ یوم شہادت علی ؑ پر جن عزاداروں پر ایف آئی آرز درج ہوئیں یا جن عزاداروں پر کوئی تشدد ہوا یا ان کی املاک کو کوئی نقصان پہنچایا گیا وہ فوری طور پر جعفریہ ایکشن کمیٹی سے رجوع کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.