علامہ محمد علی زیدی آل قاسم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے صدر اور علامہ غلام رضا قاضی صوبائی ناظم الامور منتخب کرلئے گئے

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کیلئے اہم تقرریوں کا اعلان

علامہ سید محمد علی شاہ زیدی آلِ قاسم صوبائی صدر، علامہ غلام رضا قاضی ناظم الامور نامزد ، نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے معروف خطیب اہلبیتؑ علامہ سید محمد علی شاہ زیدی آلِ قاسم کو ٹی این ایف جے صوبائی کونسل سندھ کا صدر جبکہ علامہ زوار غلام رضا قاضی کو صوبائی ناظم الامور سندھ مقرر کر دیا ہے۔

اس سے قبل علامہ سید محمد علی شاہ زیدی آل قاسم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ میں دیگر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور معروف علمی شخصیت استاد العلماء پرنسپل سلطان المدارس خیر پور قبلہ علامہ قاسم زیدی مرحوم کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔

صوبائی نامزد ناظم الامور علامہ زوار غلام رضا قاضی اس سے قبل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے صوبائی کنوینئر، مختار فورس والنٹیئرز سندھ کے کمانڈر اور صوبائی نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ نامزد عہدیداران نے مرکزی صدر علامہ آغا سید حسین مقدسی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے پاکیزہ اہداف کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرنے کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.