مادر ملت جعفریہ کی برسی : جامعۃ المرتضیؑ میں مرکزی مجلس عزا و چادر پوشی

ولایت نیوز شیئر کریں

باب فضہ جامعہ المرتضی ٰ میں مجلس برسی سے علماء کاخطاب،مزارپرچادرپوشی، ماتمداری اوراجتماعی دعا

اسلام آباد( ولایت نیوز)آغاسید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ،آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ کے زیراہتمام قائد ملت ِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اہلیہ بزرگوار اور آغاسید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ،آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ کی والدہ مرحومہ کی برسی باب فضہ مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ میں قرآن خوانی، مجلس عزااورماتمداری کاانعقادکیاگیا۔

اس موقع پر علمائے کرام، ٹی این ایف جے، ذیلی شعبہ جات کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کرکے مادرملت جعفریہ کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مادر ملت جعفریہ کے درس ولاء عزاکی پیروی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے اس عہدکااظہارکیاگیا۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی باسم عباس زاہری نے فلسفہ موت و حیات اور سیرت آئمہ اطہار ؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی اہلیہ بزرگوار وہ عظیم روحانی ہستی ہیں جنہوں نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت، دین کی تبلیغ کو شعار بناکر شب تاریک میں پیغام سحر دیااور دنیاوی صلے سے بے غرض ہو کر معبود حقیقی و محمد ؐو آل ؑ محمدؑسے بخشش کی طلبگار رہیں۔۔

ذاکرمطیع الحسنین کاظمی نے کہاکہ مادر ملت نے شریک کار قیادت ہو کر بدترین مارشل لائی دور میں شیعہ مطالبات کیلئے ایجی ٹیشن میں اپنے کمسن فرزندان آغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی،آغاسیدعلی روح العباس موسوی کو اسیری کیلئے پیش کرکے کنیزان زینبؑ کے دلوں میں وہ جذبہ فداکاری پیدا کیاکہ فرزندان ملت کے فلک شگاف نعروں نے زندانوں کو عزا خانوں میں بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ مادر ملت جعفریہ عظیم روحانی ہستی تھیں جنہوں نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت، دین کی تبلیغ کو شعار بنائے رکھا اورکسی قسم کے دنیاوی صلے سے بے غرض ہو کر صرف اور صرف معبود حقیقی و محمد ؐو آل ؑ محمدؑسے بخشش کی طلبگار ہیں۔

مجلس سے سیدجون علی مشہدی، شیخ عقیل عباس نے بھی خطاب کیااس موقع پرمولانامیثم عباس میثمی نے تلاوت قرآن مجیدکاشرف حاصل کیا۔

علامہ سیدزاہدعباس کاظمی،علامہ سیدثقلین علی بخاری، علامہ سیدوقارحسین نقوی القمی نے دعاکرائی۔ اختتام مجلس ماتمی دستہ ابوالفضل عباس،لشکرامام زمانہ ؑ نے ماتمداری کی۔اس موقع پرمختارآرگنائزیشن کے اراکین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ مشن ولاء و عزاء کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے،ہم قائدملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مجلس خواتین

ام البنین ڈبلیوایف کے زیرانتظام مجلس عزا برائے خواتین منعقد ہوئی۔ جس میں خواتین نے شرکت کی۔

خطیبہ آل نبیؐ سیدہ بنت علی موسوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مادرملت جعفریہ نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت، دین کی تبلیغ کو شعار بناکر شب تاریک میں پیغام سحر دیااور دنیاوی صلے سے بے غرض ہو کر معبود حقیقی و محمد ؐو آل محمد ؐسے بخشش کی طلبگار رہیں۔انہوں نے باورکرایا کہ مادر ملت نے شریک کار قیادت ہو کر بدترین مارشل لائی دور میں شیعہ مطالبات کیلئے ایجی ٹیشن میں اپنے کمسن فرزندان کو اسیری کیلئے پیش کرکے کنیزان زینبؑ کے دلوں میں وہ جذبہ فداکاری پیدا کیاجس نے21مئی85کے موسوی جونیجو معاہدے کی صورت میں تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کردیا،یہ معاہدہ شیعہ مطالبات،عزاداری اور میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

ذاکرہ طاہرہ بلقیس بخاری نے کہاکہ ہر مسلمان فکرآخرت میں مبتلا اور جنت کا متمنی ہے جبکہ حکم خداوندی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو موت کی تمنا کرو۔ریئسۃ الحفاظ سیدہ زینب علویہ نے کہاکہ آل محمد ؐ نے دنیا کو موت کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر جینے کا سلیقہ سکھایا،اسی لیے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ موت ہم پر آپڑے یا ہم موت پر جا پڑیں،ہمیں موت سے اتنی محبت ہے جتنی بچے کو ماں کے دودھ سے بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا وی غموں کا مداوا کرنے کیلئے خانوادہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے دامن سے وابستگی ضروری ہے جنہوں نے توحید و رسالت کی بقاء اور انسانیت کی اعلیٰ قدروں کی لاج رکھنے کیلئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کرکے بے پناہ مصائب و آلام اور قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کیا مگر باطل کے سامنے سرخم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ امام عالی مقام حسین ؑ ابن علی ؑ انکی اولاد اطہار‘اصحاب باوفا اور اسیران کربلا کا اسوہ حسنہ اور سیرت و کردارعالم انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے۔مجلس عزاسے دیگرذاکرات نے بھی خطاب کیا۔اختتام مجلس مادر ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.