آزاد کشمیر کے اہل تشیع کے مسائل کے حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفدکی چیف سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری داخلہ سے ملاقات ؛ تاریخی جلوسوں کی بندش پر اظہار تشویش

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیرکے نمائندہ وفد کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سپیشل سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر سے ملاقات

مظفر آباد(ولایت نیوز) عزاداری پر پابندیوں کے خاتمہ اور آزاد کشمیر کے شیعیان حیدر کرارؑ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیرکے نمائندہ وفد نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سپیشل سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر سے ملاقات کی ۔

وفد کی قیادت صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر سید ساجد حسین کاظمی کر رھے تھے ملاقات میں ملت جعفریہ آزاد کشمیر کے مسائل اور باالخصوص سموال شریف ضلع میرپور میں 27 محرم کے تاریخی جلوس عزاداری کے مسلہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی مسائل کے حل کے لیے چیف سیکرٹری صاحب اور سپیشل سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر نے کمشنر صاحب میرپور کے نام فوری احکامات صادر فرمائے۔

وفد میں سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر علامہ سید عمران سبزواری ۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ٹی این ایف جے آزاد کشمیر سید واجد علی شاہ گردیزی ۔ چیئرمین مختار ایس او۔ اے ۔ کے سید فخرعباس کاظمی ایڈوکیٹ اور سید عون عباس کاظمی شامل تھے ۔

ٹی این ایف جے کے رہنماۤؤں نے عزاداری کے مسائل کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ھو فوری احکامات جاری پرآزاد ریاست کی انتظامیہ کے سینیئرترین افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ اور امید کا اظہار کیا کہ ملت جعفریہ کے احساس محرومی ختم کرنے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.