ایک ضروری اعلان سنئے : جو جو محمد مصطفیؐ کا غمخوار ہو سیالکوٹ بائی پاس پہنچ جانا
گوجرانوالہ (ولایت نیوز)حضرات ایک ضروری اعلان سنئے ۔ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی اور ان کے چار بیٹوں کی قبریں بلڈوزروں سے کچل دی گئی ہے ۔اس انسانیت سوز کاروائی کی زد میں کئی صحابہؓ اور امہات المومنینؓ کی قبریں بھی آگئیں ۔
لہذا جو جو محمد مصطفیؐ کا غمخوار ہو عشق کا دعویدار ہو وہ 8 شوال سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ ضرور آجانا تاکہ ان قبروں کی مسماری کا ماتم کیا جا سکے۔
یہ وہ اعلان ہے جو گوجرانوالہ کی ہر مجلس ہر محفل نعت میں مختار فورس والنٹیئرز کے راہنما مخدوم رفاقت شمسی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرتے نظر آتے ہیں ۔ اور ڈور ٹو ڈور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پرامن ماتمی احتجاج کیلئے کیمپین میں مصروف ہیں ۔