نیویارک : اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے منفرد اکٹھ
نیویارک ( ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نارتھ امریکہ کی جانب سے 21 اپریل کے البقیع ماتمی احتجاج کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
تحریک کے شعبہ نشر واشاعت کی جانب سے فلائر جاری کردیا گیا۔
سید کرار نقوی ملک فیاض اعوان و جاوید حسین کی جانب سے جاری پریس سٹیٹمنٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی آثار کے تحفظ کیلئے منعقدہ اس منفرد اکٹھ میں امریکہ اور کینیڈا سے ہر رنگ نسل سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے ۔
