مقبوضہ کشمیر میں عرب ملکوں کا سرمایہ کاری دورہ اوآئی سی کانفرنس کا منہ چڑا رہا ہے ،قرارداد پاکستا ن پس پشت ڈالنے سے ملک دولخت ہوا، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان نے ہمیشہ عربوں اور عالم اسلام کو بچایامسلم ممالک بھارت کے بجائے پاکستانی معیشت مضبوط کریں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
مقبوضہ کشمیر میں عرب ملکوں کا سرمایہ کاری دورہ اوآئی سی کانفرنس کا منہ چڑا رہا ہے،یواین اور اوآئی سی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ غلامی ہے
اوآئی سی کی کارکردگی کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ تنظیم مسجد اقصیٰ کی آتشزدگی کے نتیجے میں قائم ہوئی اور آج پورا عالم اسلام آگ میں جھلس رہا ہے
شیطانی قوتیں کبھی مسلم یکجہتی نہیں چاہتیں اتحاد کیلئے سرگرم لیڈروں کو مسلمانوں سے ہی مروایا، اوآئی سی اجلاس نشستند گفتند برخاستند سے آگے نہ بڑھ سکا
کاسہ لیس ادارے کبھی غیر جانبدارانہ فیصلے نہیں کر سکتے، مسلم ممالک استعماری مداخلت سے بچنا چاہتے ہیں تویمن بحرین شام سمیت برادر ممالک میں مداخلت بند کریں
قرار داد پاکستا ن پس پشت ڈالنے سے ملک دولخت ہوا، تمام مسالک صوبوں قومیتوں کو حقوق کی یکساں فراہمی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عربوں اور عالم اسلام کو بچایامسلم ممالک بھارت کے بجائے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کریں، مقبوضہ کشمیر میں عرب ملکوں کا سرمایہ کاری دورہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا منہ چڑا رہا ہے، اوآئی سی کی کارکردگی کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ تنظیم مسجد اقصیٰ کی آتشزدگی کے نتیجے میں قائم ہوئی اور آج پورا عالم اسلام آگ میں جھلس رہا ہے یواین اور اوآئی سی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ اقوام متحدہ کاامریکی لونڈی اور اوآئی سی کا سعودی کنیز ہونا ہے کاسہ لیس ادارے کبھی غیر جانبدارانہ فیصلے نہیں کر سکتے ، شیطانی طاقتیں کبھی مسلمانوں کی یکجہتی نہیں چاہتیں مسلم اتحاد کیلئے سرگرم لیڈروں بھٹو شاہ فیصل اور قذافی کو مسلمانوں سے ہی مروایا، اوآئی سی کا اجلاس صرف ایک لحاظ سے خوش آئند ہے کہ یہ اسلام آباد میں منعقد ہوا، لیکن اس بار بھی نشستند گفتند برخاستند سے آگے نہ بڑھ سکا،جب تک مسلمان خود متحد نہیں ہوں گے کشمیر و فلسطین کی بازیابی ناممکن ہے، مسلم ممالک استعماری مداخلت سے بچنا چاہتے ہیں تو یمن بحرین شام افغانستان عراق سمیت برادر ممالک میں مداخلت کا سلسلہ بند کریں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنائیں،قرار داد پاکستا ن کو پس پشت ڈالنے سے ملک دولخت ہوا پاکستان کے تمام مسالک صوبوں قومیتوں کو ان کے حقوق کی یکساں فراہمی ہی داخلی طور پر مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلم ممالک نے کبھی مسئلہ کشمیر کو وہ اہمیت نہیں دی جو وہ فلسطین کو دیتے رہے ہیں مسلم ممالک نے جو رویہ اسرائیل کے ساتھ روا رکھا اگر وہی بھارت کے ساتھ روا رکھتے تو آج بھات آرٹیکل 370کا خاتمہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، مشرق وسطی کے مسلمان ممالک کا زرمبادلہ بھارتی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ایسے وقت میں جب پاکستان میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس ہو رہی ہے عرب سرمایہ کاروں کا مقبوضہ کشمیر درہم و دینار کی بارش کر نا امت مسلمہ کا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مسلم ممالک آرٹیکل 370کے خاتمہ پر بھارت کا سفارتی و معاشی بائیکاٹ کرتے، کشمیریوں کے استصواب رائے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرتے لیکن مسلم حکمرانوں نے کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا رویہ اپنایا، کسی مسلمان ملک نے کروڑوں کشمیریوں کا محاصرہ کئے جانے پر احتجاج نہیں کیا سعودی عرب میں حقوق مانگنے والے 81افراد کے سر قلم کردیئے گئے اوآئی سی نے اپنے لب نہیں کھولے یمن میں غربت بھوک سے مرتے ہوئے مسلمانوں پر بارود کی بارش ہورہی ہے لیکن اوآئی سی کوئی اقدام اٹھانے سے معذور ہے جب مسلمان خود اپنے ساتھ انصاف نہیں کریں گے تو دوسروں سے کیسے توقع رکھ سکتے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ منافقانہ کردار ادا کیا، اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں استصواب رائے کروانے میں انتہائی مستعدی دکھائی لیکن کشمیر و فلسطین آج بھی حق خود ارادیت کیلئے سوالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کبھی مسلمانوں کے مسائل حل نہیں کریں گی مسلم ممالک اپنے مسائل او آئی سی کے پلیٹ فارم سے حل کریں، لیکن اگر مسلم حکمران کشمیریوں فلسطینیوں کا خان بہانے والوں کو تاج پہنائیں گے شیلڈیں دیں ان کے معبدوں کی تعمیر کروائیں گے اور دوسری طرف اپنے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے پھریں گے تو خس و خاشاک سے بھی بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ قیام پاکستان تاریخ انسانی کا ایک معجزہ ہے جب پہلی بار نظریہ اسلام کی بنیاد پر کرہ ارض پر لکیر کھینچی گئی اور مدینہ کے بعد پہلی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن بدقسمتی سے بیرونی طور پر ازلی دشمن بھارت اس ے وجود کا درپے رہا تو داخلی طور پر یہ وطن قائد اعظم کے بعد ایسے حکمرانوں کے ہتھے چڑھتا رہا جنہوں نے قیام پاکستان کے مقاصد فراموش کردیئے، پاکستان کے باسیوں کے حقوق کی فراہمی کے بجائے اپنے مفادات کے حصول میں مگن رہے۔قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے واضح کیا کہ جب تک دم میں دم ہے مادر وطن پاکستان کے تحفظ ترقی استحکام کیلئے کوشاں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.