یوم استحصال کشمیر پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلیاں

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی یوم استحصال کشمیر ریلیاں،کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی پر انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔،علامہ زاہدعباس کاظمی کا خطاب
کشمیر بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیریوں کوحق خود ارادیت ملنے تک آزادی کی جدوجہد جاری رہےگی

راولپنڈی ( ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر 5اگست کویوم استحصال کشمیر کے موقع پرملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع میں بھی کشمیری حریت پسندوں اور آزادی کی تحریک میں قربانیاں پیش کرنے والے سپوتوں کےساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاںاور مظاہرے ہوئے ۔ مساجد میں علمائے کرام اور خطباءحضرات نے اپنے خطبات میں شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بھارتی جبرواستبدادکی مذمت میں قراردادیں منظور کی گئیں۔

مظاہروں و ریلیوں میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مقتدر مذہبی و سیاسی رہنماﺅں اور زندگی کے تمام شعبوں کے افراد بشمول کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کشمیری عوام کےساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔راولپنڈی میں تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے زیراہتمام علامہ سیدزاہدعباس کاظمی ، علامہ سیدتصورحسین نقوی ،علامہ بشارت حسین امامی، پروفیسرسیدثمرالحسن نقوی کی قیادت میں مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے ریجنل صدرعلامہ سیدزاہدعباس کاظمی نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پرزوردیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے سامنے سرجھکادے،بصورتِ دیگر جنوبی ایشیاءمیں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

قصر ابو طالب مغل آباد سے مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریلی سے علامہ محسن علی ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو م استحصال کشمیر بھارتی سازشوں کوناکام بنانے کا یوم تجدید عہدہے لہذا حکمران بھارت کےساتھ معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروانے پر اپنی پوری قوت صرف کردیں۔اس موقع پر منظور کردہ قراردادکے ذریعے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ۔ اس موقع پرشہدائے کشمیرکی بلندی درجات ،تحریک آزاد ی کشمیر اورافواجِ پاکستان کے آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.