جھنگ یوم انہدام جنت البقیع کی تیاریاں ؛ 19کمیٹیاں تشکل دے دی گئیں

ولایت نیوز شیئر کریں

جھنگ (ولایت نیوز) یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان اور رضاکار مختارفورس کا اعلٰی سطحی اجلاس حسین بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں 8 شوال المکرم کے پرامن احتجاجی ماتمی جلوس کے حوالہ سے تیاریوں کا جاٸزہ لیا گیا۔ اور پروگرام کیلئے 19کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

اجلاس میں انہدام جنت البقیع کے سانحہ فاجعہ کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عالمگیر احتجاج کی عوام رابطہ مہم کیلئے حکمت عملی طے کی گئی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بلاتفریق مسلک مکتب شیعہ سنی برادران اسلام کے محسنوں کی نشانیوں کی پامالی کے خلاف ہم آواز ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.